فارمیٹ کیے بغیر ۔۔۔ ؟

شہزاد وحید

محفلین
آج کل لوڈ شیڈنگ کا دور دورا ہے تو ہم کمپیوٹر چلاتے تو اپنی مرضی سے لیکن بند واپڈا والوں کی مرضی سے ہوتا ہے۔ بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن میں سے سب سے عام ڈیٹا کرپٹ ہوتا اور سب سے خاص ڈرائیو میں آنے والی خرابی ہے۔

15d8jo6.jpg


اچانک جھٹکے سے کمپیوٹر بند ہونے کے بعد جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہوتا ہے تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ سکین ڈسک کسی مقام ہر اٹک جاتی ہے اور پھر 10، 15 منٹ صرف کرنے کے بعد جب ونڈوز کھلتی ہے تو خرابی کے مقام پر ایسی ایک فائل بن چکی ہوتی ہے۔ جو نا تو ڈیلیٹ ہوتی ہے نا ری نیم نا ہی اس کا کچھ اور ہوتا ہے۔ اصل میں اس کا سائیز بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن پراپرٹیز میں چیک کرو تو زیرو بائیٹس بتاتا ہے۔ اب تک میں ڈرائیو فارمیٹ کر کے وندوز دوبارہ کرتا آیا ہے۔ اب یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ کیا کوئی اور حل ہے۔
 

arifkarim

معطل
جی ہاں یہ فائل ونڈوز انوائیرنمنٹ کے باہر سے حذف ہو سکتی ہے۔
اسکام کیلئے میں ٹوٹل کمانڈر اور انلاکر استعمال کرتا ہوں:
http://ccollomb.free.fr/unlocker/
http://www.ghisler.com/
اگر ڈھیٹ فائل تب بھی نہ جائے تو اس ٹول: Moveonboot کی مدد سے اسکو لاک کر دیتا ہوں۔ اور اگلے سسٹم بوٹ پر فائل حذف ہو جاتی ہے:
http://www.gibinsoft.net/gipoutils/fileutil/index.htm
 

ijaz1976

محفلین
عارف بھائی نے بالکل ٹھیک کہا عموماً َ’’ان لاکر‘‘ سے ہی یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے، میں بھی ’’ان لاکر‘‘ ہی استعال کرتا ہوں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
بجلی ہو گی تو UPS بھی چارج ہوگا نہ۔ 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو تو UPS کا چارج ہونا بھی ممکن نہیں۔

خیر میں نے اس ایرر پر تھوڑی سی ریسرچ کی ہے۔ یہ اصل میں ہاڑد ڈسک کا ایرر ہے۔ یہ UnLockers وغیرہ تو سافٹ ویر ایررز دور کرنے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔ اس قسم کے ایررز Cross-Linked Files یا Lost Clusters کی وجہ سے آتے ہیں۔

http://www.dewassoc.com/kbase/hard_drives/fat_errors.htm

http://www.articlesbase.com/data-re...and-crosslinked-files-in-windows-1670013.html

http://support.microsoft.com/kb/71609
 
Top