عبدالقیوم چوہدری
محفلین
دوستو، مہربانو، قدر دانوں، بہنو اور بھائیو۔
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
ہوا کچھ یوں ہے، کہ ہمارے نئے ساتھی جناب فاروق احمد بھٹی صاحب کو محفل جوائن کیے بمشکل 3 ماہ نہیں ہوئے اور ماشااللہ سے آپ کے مراسلہ جات کی تعداد ایک ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔
دوسری طرف ہم سب کے ہر دلعزیز جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب، جو کہ تین صفروں (000) پر ایک کڑی نگاہ رکھنے میں ید طولی رکھتے ہیں، وہ بھی اس رفتار کو نہ جانچ سکے اور ہم اپنے اس پیارے سے ساتھی کو مراسلہ جات کا پہلا ہزار مکمل ہونے پر کوئی ہدیہ تہنیت نہ پیش کر سکے۔ جس کے لیے ہم معذرت خواہ ہیں اور ذاتی طور پر کچھ شرمندہ بھی ہیں۔
تو جناب فاروق احمد بھٹی صاحب آپ کو ایک ہزار مراسلہ جات کی انتہائی سرعت کے ساتھ تکمیل پر بہت بہت مبارک ہو۔ یوں ہی لگے رہیے اورمحفل کی شان بڑھاتے رہیے۔