فالودہ آئس کریم ۔۔

حجاب

محفلین
اجزاء ۔
؏؏؏؏؏؏؏

دودھ ۔ آدھا کلو ۔
کھویا ۔ایک پاؤ ۔
چینی ۔ حسبِ ضرورت ۔
پستہ ، بادام ۔ باریک کٹا ہوا 2 کھانے کے چمچے۔
سبز الائچی کے دانے تھوڑے سے حسبِ پسند ( پسند نہ ہو تو نہیں ڈالیں )
فالودہ بنانے کے لیئے 5 کھانے کے چمچے کارن فلور ۔

ترکیب ۔
؏؏؏؏؏؏؏
دودھ کو بوائل کریں ، اب دودھ میں کھویا اور چینی شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں ، گاڑھا ہونے پر پستہ بادام ڈال کر مکس کریں اور چولہے سے اُتار کر ٹھنڈا ہونے دیں ، آئس کریم ٹھنڈی ہوجائے تو فریزر میں رکھ کر جما لیں اور حسبِ پسند ٹکڑے کاٹ لیں ۔
فالودہ بنانے کے لیئے کارن فلور کو 1 گلاس پانی میں اچھی طرح مکس کریں ، مکس کرنے کے بعد کارن فلور کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے اتنا پکائیں کہ کارن فلور کا وائٹ کلر ختم ہو جائے ، کارن فلور پکنے کے بعد گاڑھی لئی کی شکل کا ہوگا ۔اب گرم کارن فلور کو چمچے کی مدد سے سفید پولی تھین میں ڈالیں ، پولی تھین کے نچلی طرف کونے میں ماچس کی تیلی سے چھوٹا سا سوراخ بنا لیں ، اب ایک پیالے میں ٹھنڈا یخ پانی لیں اور آئس کیوب بھی ڈال لیں ، اب پولی تھین کو ہلکے ہاتھ سے دباتے ہوئے فالودہ کی سویاں پیالے میں گراتے جائیں۔ کارن فلور کا آمیزہ گرم ہوگا دھیان رہے کہ ہاتھ نہ جل جائیں ۔تھوڑی سی محنت مگر گھر میں بنائے ہوئے فالودہ کا مزہ ہی اور ہے ۔
سرو کرنے کے لیئے پہلے آئس کریم ڈالیں اوپر فالودہ ڈال کر روح افزاء ڈالیں اور تھوڑے سے پستے بادام بھی ڈال دیں ، مزید اضافہ کرنا ہو تو پائن ایپل کے ٹکڑے ، ویفرز بسکٹ ، اور رنگ برنگی مربّے سے گارنش کر لیں۔
؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏؏
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔ ایک بار ضرور ٹرائی کروں گی۔ لیکن یہ بنانا مشکل لگ رہا ہے۔:(
میں تو بازار سے ڈبہ لاتی ہوں، 5 منٹ میں بن جاتا ہے۔:grin:
 

سارہ خان

محفلین
ماوراء میں بھی پیکٹ کا ہی بناتی ہوں ۔۔ لیکن اب حجاب کو دیکھ کر کچھ کچھ اثر ہو رہا ہے کہ خود بھی ہاتھ پاؤں چلانا اچھا ہوتا ہے ۔۔:tounge:

حجاب فالودہ بنانا کچھ مشکل ہی لگ رہا ہے اس میں ۔۔ :( کوشش کر کے دیکھوں گی کہ ٹھیک بنتا ہے یا نہیں ۔۔:rolleyes:
 

حجاب

محفلین
فالودہ بنانا بلکل مشکل نہیں ماوراء اور سارہ ، بس کارن فلور کا آمیزہ گرم ہوتا ہے تو ہاتھ جلتے ہیں تھوڑے سے ، پھر عادت ہو جاتی ہے ;) :) میں تو 10 منٹ میں بنا لیتی ہوں فالودہ ۔
 

ماوراء

محفلین
اچھا حجاب۔ ایک بار تو ضرور ہاتھ جلاؤں گی۔ اگر ایک بار میں ہی عادت ہو گئی اور تجربہ کامیاب رہا تو پھر یہی بناؤں گی۔
 

تعبیر

محفلین
زبردست میرا کھانے کو دل کر رہا ہے
پر کافی ساری چیزیں یہاں نہیں ملتیں :(
مجھے آنسوؤں سے رونا آ رہا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فالودے کا نام سنتے ہی بہت شوق سے یہ ترکیب دیکھی تھی، لیکن فالودہ بنانے کا طریقہ مجھے بھی مشکل لگا تھا۔ آج اتفاق سے ایک ایشین شاپ میں فالودہ مکس مل گیا۔ :)
 

مانو

محفلین
اچھی بات ہے میں نوٹ کر لوں گی میں بھی تو بنا کے دیکھوں کیا بنتا ہے پر آپ لوگوں کو ٹیسٹ کرنے کے لیے کیسے پیش کروں گی ۔؟
 
Top