مجھے بھی اس کی تلاش ہے، اچھا ہوا آپ نے پوچھ لیا۔
فالودے کی گھاس تو بازار میں ملتی ہے۔ پھر اس کو پانی میں ابال لیتے ہیں۔ پھر کسی بھی سانچے میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیتے ہیں۔ یہ تو ہوا گھریلو طریقہ۔
سنا ہے دیکھا نہیں کہ سویاں بنانے کے لیئے اس اُبلے ہوئے محلول کو فالودہ کی مخصوص چھلنی سے گزار کر براہِ راست ٹھنڈے یخ پانی میں ڈال دیتے ہیں۔ سویاں تیار۔
بقول کوکب خواجہ کہ یہ چھلنی بھی بازار میں دستیاب ہے اگر نہ ملے تو کسی بھی ٹِن پیک ( انناس کا ٹِن ) میں کیل سے سوراخ کر کے بنا لیں۔ انھوں نے اسی طرح بنایا ہوا ہے۔
اب کسی کو اور اچھا طریقہ معلوم ہو تو ضرور بتا دیں۔