فالکرک، سکاٹ لینڈ میں گھوڑوں کے مجسمے کیلپیز

صاد الف

محفلین
گزشتہ کل کئی مہینوں بعد سکاٹ لینڈ میں دھوپ نکلی تو شہر سے باہر نکلے۔ سکاٹ لینڈ میں فالکرک (Falkirk) کے مقام پر کیلپیز (Kelpies) نام کے گھوڑوں کے سر کے دو مجسمے ہیں جو گلاسگو سے آدھ گھنٹے کی مسافت پر واقع ہیں۔ سٹیل کے یہ بہت بڑے ڈھانچے ایک حیرت انگیز نظارہ ہیں کہ غالباً یہ کرہ ارض پر سب سے بڑے گھوڑے کے مجسمے ہیں، جو زمین سے 30 میٹر بلند ہیں اور ہر ایک کا وزن 300 ٹن ہے۔ انہیں بنانے کے لیے 928 انفرادی دھاتی پلیٹوں کا استعمال کیا گیا۔ ان پلیٹوں کو سنہ 2013 میں 90 دنوں میں موقع پر ہی جوڑ کر اس یادگار کو ایستادہ کیا گیا۔
 
Top