فانٹس کے خالقوں سے ایک معروضہ

الف عین

لائبریرین
فانٹس کے خالقوں سے یہ درخواست ہے کہ اپنے فانٹس کے وولٹ لک آؤٹ ٹیبل میں یہ بھی ڈفائن کر دیں کہ درمیان میں اگر کوئی ’ے‘ ٹائپ کرے، تو یہ ’ے‘ بھی درمیانی ’ی‘ میں تبدیل ہو جائے۔مثلاً ’ا ک ے ل ا‘ ’اکےلا‘ کی بجائے‘ لگیچر ’اکیلا‘ کا ہی استعمال کرے (یعنی الف اور ’کیلا‘ کا لگیچرُ۔ یہ کوئی مشکل تو نہیں ہونی چاہئے۔ اس سے ایک فائدہ تو یہ ہوگا کہ ان پیج میں ٹائپ کرنے والے جو درمیان میں بڑی ے استعمال کر جاتے ہیں، (اور بہت سے تو یونی کوڈ میں کنورٹ کرنے کے بعد بھی اسے درست نہیں کرتے، مثلاً اردو ٹائمز
اور اس کے علاوہ ٹرانسلٹریشن کے کسی پروجیکٹ میں جس میں اردو سے رومن، یا دیوناگری میں مبدل بنایا جائے تو مشکل نہ ہو، یعنی ’اکیلا‘ ’اکی لا‘ نہیں پڑھا جا سکے۔
علوی اور جمیل کے نئے ورثن میں اس کا خیال رکھا جا سکے اور شاکر القادری صاحب اور اشتیاق اس کو تاج نستعلیق میں املی مینٹ کر سکیں تو بہت لوگ شکر گزار ہوں گے۔ مثال کے طور پر رحمت یوسف زئی صاحب کا دیو ناگری کے راستے مشین ٹرانسلیشن کا پروجیکٹ اس وجہ سے بھی مکمل درست نہیں ہو سکا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لیکن اب بھی بہت سے متنوں میں "ے‘ ہی نظر آتی ہے، جو ظاہر ہے کہ ایسے الفاظ بابا گوگل کی نظروں سے بچ نکلیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
درست ہے عارف، اور اگر گوگل تلاش ناکام رہی تو کم از کم اس طرح ٹائپ کرنے والوں کو اپنی غلطی کا احساس تو ہو جائے گا۔۔۔ بلکہ در اصل بنیادی غلطی تو یونی کوڈ والوں کی ہی ہے، جس میں اسی طرح کے امپلیمینٹیشن کی ضرورت تھی۔
 

arifkarim

معطل
درست ہے عارف، اور اگر گوگل تلاش ناکام رہی تو کم از کم اس طرح ٹائپ کرنے والوں کو اپنی غلطی کا احساس تو ہو جائے گا۔۔۔ بلکہ در اصل بنیادی غلطی تو یونی کوڈ والوں کی ہی ہے، جس میں اسی طرح کے امپلیمینٹیشن کی ضرورت تھی۔

اصل میں یہ یونیکوڈ والوں کی واحد غلطی نہیں بلکہ وہ لوگ اس قسم کے بہت سے درد سر اپنے اسٹینڈرڈ کا حصہ بنا چکے ہیں۔ چونکہ یونیکوڈ کے اسٹینڈرڈ میں ے کی صرف فائنل اور آئیسولیٹڈ شکل شامل کی گئی ہے، اس وجہ سے اسکو کسی بھی لفظ یا لگیچر کے درمیان لکھنا ناممکن ہے۔ یہ ٍغلطی ایک طرح سے انپیج والوں نے بھی کی ہے کہ انکو صرف ے یا صرف ی کو درمیانی ی کا اسٹینڈرڈ بنانا چاہئے تھے، جبکہ انہوں نے دونوں کا حلوہ سا بنا دیا ہے۔
 
Top