فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو اعلیٰ افسران سمیت پانچ افراد شہید

فتح جنگ میں حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو اعلیٰ افسران سمیت پانچ افراد شہید

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) فتح جنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملے میں دواعلیٰ افسران سمیت پانچ افراد شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ بشارت عباس کے مطابق اٹامک انرجی کمیشن کی گاڑی حملے کے وقت فتح جنگ پھاٹک کراس کررہی تھی کہ خود کش حملہ آور نے خود کو اُڑا لیا جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی کو بھی نقصان پہنچا اور ایک رکشہ زد میں آگیا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور بھی ماراگیا،دواعلیٰ افسران سمیت تین زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیالیکن ایک آفیسر چل بسا ۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق بھکاری کے روپ میں موجود خود کش بمبار نے بدھ کی صبح نو بج کر بیس منٹ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس نتیجے میں کرنل ظاہر شاہ ، لیفٹیننٹ کرنل ارشد شہید ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق حملے میں تین سویلین بھی چل بسے ۔آرپی او راولپنڈی عمر اخترلالیکا کے مطابق حساس اداے کی ڈبل کیبن میں پانچ افراد سوارتھے ،حملہ خودکش لگتاہے۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ۔ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آورکے اعضاء مل گئے ، نوجوان بظاہر غیر ملکی لگتاہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے چوبیس گھنٹوں میں آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

http://www.dailypakistan.com.pk/national/04-Jun-2014/109217
 
آخری تدوین:
اس وقت پاکستا ن ایک انتہائی تشویسناک صورتحال سے دوچار ہے۔طالبانی دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے ہمارے پیارے پاکستان کو جہنم بنا دیا ہے،50ہزار کے قریب معصوم اور بے گناہ لوگ اپنی جان سے گئے،پاکستان کی اقتصادیات آخری ہچکیاں لے رہی ہے اور داخلی امن و امان کی صورتحال دگرگوں ہےخدا اور اس کے رسول کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بے گناہوں اور معصوم بچوں،مردوں اور عورتوں کا خون بے دریغ اور ناحق بہایا جا رہا ہےاور وہ بھی اسلام نافذ کرنے کے نام پر۔ سکولوں ،مساجد اور امام بارگاہوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور افواج پاکستا ن اور پولیس اور تھانوں پر حملے کئے جا رہے ہیں۔ طالبان ،لشکر جھنگوی اور القائدہ ملکر پاکستان بھر میں دہشت گردی کی کاروائیاں کر ہے ہیں.
یہ دہشت گرد نام کے مسلمان ہیں ، اسلام کے مقدس نام کو بدنام کر رہے ہیں۔ مسلمان تو کیا غیر مسلموں کو بھی اسلام سے متنفر کر رہے ہیں۔ خودکش حملے اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے.اسلام میں ایک بے گناہ فرد کا قتل ، پوری انسانیت کا قتل ہوتا ہے.کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہین اور یہ وہ گروہ ہیں جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔ طالبان کا یہ کیسا جہاد ہے کہ خون مسلم ارزان ہو گیا ہے اور طالبان دائیں بائیں صرف مسلمانوں کو ہی مار رہے ہیں۔

......................................................................................

طالبان سے امن مزاکرات کا مستقبل؟
https://awazepakistan.wordpress.com
 

صرف علی

محفلین
اب تو پاکستان کو چاہیے یہ بے کار کی باتیں چھوڑ دے اچھے اور برے طالبان کیوں کہ جو ان کی نظر میں اچھے تھے اب تو انھوں نے امریکہ سے ڈیل کرنا شروع کردی ہے
 
Top