فخرِ کون ومکاں آپ کی ذات ہے (نعت)

متلاشی

محفلین
برائے مہربانی اس نعت کی اصلاح فرما دیں۔۔۔۔

فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سروَرِ انس و جاں آپ کی ذات ہے
عرش تا فرش یہ گونجتی ہے صدا
کوکب و کہکشاں ، آپ کی ذات ہے
خاتم الانبیاء ، خاتم المرسلیں
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے
جس کو معراج خودر ب نے کروائی ہے
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے
جس کی آمد سے جگ میں اجالا ہوا
وہ حبیبِ زماں آپ کی ذات ہے
سب فقیروں یتیموں کا والی ہے تو
وارثِ بے کساں آپ کی ذات ہے
بے وفا سے وفا کرنے والا ہے تو
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے
رتبہ جس کا زباں کر سکے نہ بیاں
ذی وقار و ذی شاں آپ کی ذات ہے
اے نصر پھر تجھے کس کی ہے جستجو
منزلوں کا نشاں ، آپ کی ذات ہے

محمد ذیشان نصر
 
برائے مہربانی اس نعت کی اصلاح فرما دیں۔۔۔۔

فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سروَرِ انس و جاں آپ کی ذات ہے
عرش تا فرش یہ گونجتی ہے صدا
کوکب و کہکشاں ، آپ کی ذات ہے
خاتم الانبیاء ، خاتم المرسلیں
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے
جس کو معراج خودر ب نے کروائی ہے
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے
جس کی آمد سے جگ میں اجالا ہوا
وہ حبیبِ زماں آپ کی ذات ہے
سب فقیروں یتیموں کا والی ہے تو
وارثِ بے کساں آپ کی ذات ہے
بے وفا سے وفا کرنے والا ہے تو
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے
رتبہ جس کا زباں کر سکے نہ بیاں
ذی وقار و ذی شاں آپ کی ذات ہے
اے نصر پھر تجھے کس کی ہے جستجو
منزلوں کا نشاں ، آپ کی ذات ہے

محمد ذیشان نصر

نصر بیٹا میں نے ادنی سی کوشش کی ہے ۔۔۔۔ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سخن میں سب سے نازک اور کٹھن کام ہے ۔۔۔۔ سرکار دو جہاں کی شان کم بیاں کی تو بے ادبی، بڑھا دی تو بھی گئے ۔۔۔۔ بحر کے ہندسی اوزان دے رہا ہوں۔۔۔ جلدی میں کوئی عروضی غلطی رہ گئی ہو تو دیکھ لیجئے گا
۲۱۲۔۔۔۔ ۲۱۲۔۔۔۔۔۔۲۱۲۔۔۔۔۔۔۲۱۲
فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سرورِ دو جہاں آپ کی ذات ہے
عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
رونق ِ کہکشاں ، آپ کی ذات ہے
خاتم الانبیاء آپ خیر الانام
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے
مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے
جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
نور ہر دو جہاں آپ کی ذات ہے
بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
حامی ء بے کساں آپ کی ذات ہے
با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے
مدح تیری بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے
نصر کو آرزو ہے حضور آپ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

خاکسار فاروق درویش
 

متلاشی

محفلین
نصر بیٹا میں نے ادنی سی کوشش کی ہے ۔۔۔۔ نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہنا سخن میں سب سے نازک اور کٹھن کام ہے ۔۔۔۔ سرکار دو جہاں کی شان کم بیاں کی تو بے ادبی، بڑھا دی تو بھی گئے ۔۔۔۔ بحر کے ہندسی اوزان دے رہا ہوں۔۔۔ جلدی میں کوئی عروضی غلطی رہ گئی ہو تو دیکھ لیجئے گا
۲۱۲۔۔۔۔ ۲۱۲۔۔۔۔۔۔۲۱۲۔۔۔۔۔۔۲۱۲
فخرِ کون و مکاں آپ کی ذات ہے
سرورِ دو جہاں آپ کی ذات ہے
عرش سے فرش تک گونجتی ہے صدا
رونق ِ کہکشاں ، آپ کی ذات ہے
خاتم الانبیاء آپ خیر الانام
رحمتِ دوجہاں آپ کی ذات ہے
مل گیاجن کو معراج کا معجزہ
واقفِ لامکاں آپ کی ذات ہے
جس کی آمد سے عالم اٹھے جگمگا
نور ہر دو جہاں آپ کی ذات ہے
بے کسوں کے یتیموں کے والی ہیں آپ
حامی ء بے کساں آپ کی ذات ہے
با وفا سے وفا بھی نبھاتے ہیں آپ
شافعِ عاشقاں آپ کی ذات ہے
مدح تیری بیاں کیا کرے گی زباں
ماورائے بیاں آپ کی ذات ہے
نصر کو آرزو ہے حضور آپ کی
خواجہ ء خواجگاں ، آپ کی ذات ہے

خاکسار فاروق درویش
مکرمی ومحترمی استاذ گرامی جناب فاروق درویش صاحب۔۔۔۔!
خاکسار کی اس نعت پر نظرِ کرم فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔
یقین جانیے آپ کی گئی ترامیم بہت زیادہ پسند آئیں۔۔۔واقعی ان کی ضرورت تھی۔۔۔!
آپ نے جو اوپر بات کی ہے۔۔۔ وہ بھی زبردست بات ہے۔۔۔واقعی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدح سرائی کرنا سخنوری میں کٹھن ترین مرحلہ ہے۔۔۔اس لئے اب میں نے سوچا ہے پہلے غزل گوئی سے کچھ واقفیت ہوجائے تو پھر سرکارِ دوجہاں کی مدحت بیاں کروں گا۔۔۔
خاکسار بندہ ناہنجار کی طرف سے ایک بار پھر بہت بہت شکریہ۔۔۔
 
Top