فرائی فِش ( ماوراء کی فرمائش )

حجاب

محفلین
فرائی فِش۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪٪

مچھلی ۔ ایک کلو ( فرائی کرنے کے لیئے ٹکڑے بنوا لیں )
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسبِ ذائقہ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
پسا ہوا لہسن 2 کھانے کے چمچ ۔
سرکہ 3 سے 4 کھانے کے چمچ۔
اجوائن ایک چائے کا چمچ باریک پاؤڈر یا پیسٹ۔
بیسن آدھا پاؤ۔
آئل حسبِ ضرورت۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
سب سے پہلے مچھلی کو نمک اور سرکہ لگا کر 15 سے 20 منٹ کے لیئے رکھ دیں اور پھر اچھی طرح دھو لیں۔اب لہسن ،اجوائن ، نمک اور مرچ کو اچھی طرح مچھلی کے ٹکڑوں پر لگا دیں۔اب ایک بڑی پلیٹ میں مصالحہ لگی مچھلی کے ٹکڑے اس طرح رکھیں کہ ٹکڑے آپس میں جڑے رہیں اب مچھلی کو کم از کم 2 گھنٹے کے لیئے فریج میں میرینیٹ ہونے کے لیئے رکھ دیں تا کہ مچھلی کا زائد پانی نکل جائے۔اب بیسن میں حسبِ ذائقہ نمک اور تھوڑی سی پسی ہوئی لال مرچ ملا کر آمیزہ بنا لیں ۔زیادہ گاڑھا آمیزہ نہ ہو۔آئل گرم کرکے مچھلی کے ٹکڑوں کو بیسن میں ڈبو کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے گولڈن براؤن فرائی کرلیں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔ میرے منہ میں پانی آ گیا ہے۔ بس یہ بتاؤ کہ مچھلی کون سی لینی ہے؟؟ میں اسے پہلی فرصت میں بناتی ہوں، بیسن والی اور فرائی مچھلی مجھے بہت پسند ہے۔
 

حجاب

محفلین
ماوراء مجھے تو بغیر کانٹے والی مچھلی پسند ہے ۔ٹیونا فِش اچھی لگتی ہے یہی بنا لو تم بھی۔
 

ماوراء

محفلین
حجاب نے اس کی تصویر بھی بھیجی تھی، وہ لگا رہی ہوں۔

image008wa3.jpg
 

ماوراء

محفلین
او ہاں، وہ میں نے ابھی دیکھی ہے ترکیب، مجھے بھی یہی خیال آیا کہ سیخ کباب کی تصویر تھی وہ۔:grin:
 

سارہ خان

محفلین
حجاب بالکل اس ہی ترکیب سے لہسن اور بیسن میں امی فرائی کرتی ہیں فش ۔۔۔ میں بھی بناتی ہوں کبھی کبھی ۔۔ لیکن زیادہ تر امی سے ہی بنواتی ہوں یہ ۔۔:grin:
 

حجاب

محفلین
بہت خوب ماوراء :) کانٹے چھری اور سلاد کے ساتھ مزے کی لگ رہی ہے ،دل چاہ رہا ہے کھانے کا ابھی فوراً:) م س ن کو بیماری لگ گئی ہے آج:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
اچھا۔۔میں تمھیں لنک دینے لگی تو تم غائب تھی۔ مجھے پتہ چل گیا کہ ایم ایس این نہیں چل رہا ہو گا۔ تم میرے بلاگ پر بھی دیکھ لینا۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اس دھاگے کا آخری پیغام دوسال اور تین دن پہلے کا ہے۔ تو کیا فرج میں مچھلیاں بھی تک کی پڑی ہیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھائی میں نے کب کہا کہ ترکیب باسی ہو گئی ہے۔ میں تو یہ پوچھ رہا تھا کہ مچھلیاں بھی کیا تب کی پڑی ہوئی ہیں؟
 
Top