محمد امین
لائبریرین
پچھلے دنوں سمیسٹر امتحانات سے فارغ ہوتے ہی کچھ کام نمٹانے کا سوچا تو کام تو نہ کرسکا، البتہ ایک عدد نظم ہوگئی، معلوم نہین کسی بحر میں بھی ہے کہ نہیں، بہرحال وزن کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے میں نے۔۔۔۔ اور یہ بھی نہیں معلوم مجھے کہ یہ آزاد نظم شمار ہوگی یا۔۔۔
فراغت کیسی ہوتی ہے۔۔۔۔
فراغت جب بھی ملتی ہے،
خوشی سے جھوم جاتا ہوں،
طرب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،
جنہیں عرصے سے کرنا ہو،
مگر جووقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،
بس اک یلغار ہوتی ہے،
وہ سارے کام جو میں نے،
ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،
مجھے سب یاد آتے ہیں،
فراغت میں بھی اکثر بھر،
بہت مصروف ہوتا ہوں،
مگر پھر تھک کے میں بستر پہ اپنے بیٹھ جاتا ہوں،
تذبذب کے اک عا لم میں،
بہت مجبور ہو کر تب،
وہ سارے کام میں یکبارگی میں چھوڑ دیتا ہوں!!!
فراغت کیسی ہوتی ہے۔۔۔۔
فراغت جب بھی ملتی ہے،
خوشی سے جھوم جاتا ہوں،
طرب کے نغمے گاتا ہوں،
ہزاروں کام ہوتے ہیں،
جنہیں عرصے سے کرنا ہو،
مگر جووقت نہ ملنے پہ اکثر چھوڑ دیتا ہوں،
فراغت جب بھی ملتی ہے،
بس اک یلغار ہوتی ہے،
وہ سارے کام جو میں نے،
ادھورے چھوڑے ہوتے ہیں،
مجھے سب یاد آتے ہیں،
فراغت میں بھی اکثر بھر،
بہت مصروف ہوتا ہوں،
مگر پھر تھک کے میں بستر پہ اپنے بیٹھ جاتا ہوں،
تذبذب کے اک عا لم میں،
بہت مجبور ہو کر تب،
وہ سارے کام میں یکبارگی میں چھوڑ دیتا ہوں!!!