فراولہ محبت کا پھل ۔

عندلیب

محفلین
فراولہ ۔۔۔۔۔۔strawberry محبت کا پھل​
strawberryy.jpg

فراولہ کو محبت کا پھل بھی کہتے ہیں ۔
اسٹابری خوبصورت پھل ہے جو دیکھنے میں نرم ونازک لیکن فوائد میں فولاد ہے ۔ اس میں 30 فیصد تک وٹامن C ہوتا ہے جو جسمانی سیلزاور دل کے لئے بے حد مفید ہے ۔ یہ زخم کو بھرنے میں مدد دیتا ہے اس میں وٹامنزC, B, E,اور
K بکثرت پائے جاتے ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی بعض اہم وٹامنز اس میں پائے جاتے ہیں ۔

اسٹابری میں موجود سرخ رنگ دل کی حفاظت کرتا اور اسے قوت دیتا ہے ۔ اس میں فولک اسیڈ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو حاملہ عورتوں اور ان کے جنین کی نمو میں بہت فائدہ مند ہے ۔اس میں آئرن بھی پایا جاتاہے جو ہیموگلوبین کے لئے مفید ہے .

اسٹابری میں موجود معدنیات اور زنک عمومی صحت اور بالوں کی نشونما کے لئے بہت مفید ہے ۔ یہ دانتوں کے پیلے پن کو صاف کرتا ہے ۔ چہرے کو حسن اور خوبصورتی عطا کرنے میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں جیسے یہ ایک خوبصورت پھل ہے ایسے ہی انسانی چہروں کو بھی خوبصورتی ، تازگی، حسن دلکشی عطا کرتا ہے ۔

یہ ایک میٹھا پھل ہے جو تازہ حالت میں کھایا جاتاہے ۔ اس کا جوس بھی پیا جاتا ہے ، مربہ بھی بنایا جاتا ہے ۔ اس کا جوس مفرح ملین، پیشاب آور ہے ، یہ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔
کمزور معدے والے بھی آسانی سے کھا سکتے ہیں ۔ پتّے کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ مثانے ، جگراور گردے کے امراض میں بھی فائدہ ہے ۔ کینسر کے خطرات کو بھی دور کرتا ہے ۔
اس کے پتے بھی بہت فائدہ مند ہیں ۔ انھیں ابال کر پینے سے اسہال میں آرام آجاتا ہے۔

نئی تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ یہ قوت حافظہ کو بڑھاتا ہے ۔
محقیقین نے 818 افراد جن کی عمر50 سے 75 سال تک تھیں 3 سال تک اتنا کھلایا کہ انھیں تک 800mg اس میں فولک اسیڈ مل گیا ہے ۔ تجربے سے ثابت ہوا کہ ا افراد کی قوت حافظہ تیز ہوگئی ۔ اسٹابری میں موجود اجزاء نے انھیں دل کے امراض سے محفوظ رکھا نسیان(بھولنے کا مرض) اور بڑھاپے کو روکا اور ان کی جسمانی صحت بہت عمدہ ہوگئی ۔
ان تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ایک طرف بڑھاپے کو روکتا ہے جلد کی حفاظت کرتا ہے تو دوسری طرف اعصابی دماغی قوت کو بھی قائم رکھتا ہے جوعمر کی زیادتی کی باعث کمزور ہوجاتی ہے ۔

چہرے کو خوبصورتی عطا کرنے میں کوئی ثانی نہیں ۔
چکنی جلد والے روزآنہ ایک فراولہ کاٹ کراسے اچھی طرح چہرے پر ملیں تو ان کا چہرہ نکھرا نکھرا ہوجاتا ہے لیکن اسے روزآنہ کیا جائے ۔
چہرے کی خوبصورتی کے لئے بھی چند دانے اسٹابری کے لیکرپیس لیں اور رات کو سونے سے قبل چہرے پر لگائیں صبح پانی سے چہرہ دھولیں ۔ اس سے بھی جلد نکھر جاتی ہے ۔

یہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، جسم میں موجود اندرونی انفکشن کے لئے بھی مفید بتایا جاتا ہے ۔
چہرے کے دانوں کے لئے بھی بہت مفید ہے کہا جاتا ہے کہ اسے صبح صبح کھانا چاہیئے ۔ یہ اس وقت بہت فائدہ دیتا ہے اس دھو کر کھانا چاہیئے ۔

بعض لوگوں کو کچھ پھلوں اور سبزیوں سے الرجی ہوتی ہے ۔جنھیں خارش کھجلی کی شکایت ہو وہ پہلے ایک عدد فراولہ کھا کر دیکھیں کہ اس سے اگر حساسیت کا احساس ہوتو اسے کھانے اوراس کا جوس پینے سے پرہیز کریں ۔ اگر کچھ نہ ہوتو بلاخطر اسے کھائیں ، اس کاجوس پۂیں اوراس کے بے شمارفوائد سے مستفید ہوں۔

اسٹابری کے بے شمار فوائد کے ثابت ہونے کے بعد اسے بطور بیوٹی ایڈ بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے اجزاء پر مشتمل لوشنز، ٹانک بالوں کے لئے شیمپو، کنڈیشنرز اور ایسی کریمزہیں جو جلد کو شباب عطا کرتی ہیں ۔ جلد کو خوبصورتی اور لچک عطاء کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتی ہیں تازہ اسٹابری میں یہ فوائد زیادہ بڑھ جاتے ہیں ۔

شہلا ہاشمی ۔
 
Top