فرخ منظور کی لائبریری پراجیکٹ منیجمنٹ میں شمولیت

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آپ کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ فرخ منظور (سخنور) کو لائبریری سیکشن کا موڈریٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ لائبریری پراجیکٹ کو ٹریک پر واپس لایا جائے اور فرخ منظور کی لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت اسی کوشش کا حصہ ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرخ منظور جیسی صاحب علم اور مخلص شخصیت کی لائبریری پراجیکٹ کی نظامت میں شمولیت سے اس پراجیکٹ آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ کا مقصد اردو کے نایاب ورثے کو محفوظ کرنا اور اس تک عام رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ ایک بڑے سکوپ کا اور نہ ختم ہونے والا پراجیکٹ ہے اور اس کی کامیابی کا دارومدار اس کے لیے دستیاب افرادی قوت اور ان کے مؤثر ٹیم ورک پر ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ لائبریری پراجیکٹ کو آپ کا تعاون حاصل رہے گا۔
والسلام
 

رانا

محفلین
فرخ صاحب بہت بہت مبارک ہو۔ یہ نئی ذمہ داریاں دراصل آپ کی گذشتہ ذمہ داریوں سے احسن رنگ میں عہدہ برا ہونے پر حسن کارکردگی کا تمغہ ہے۔ اللہ تعالی آپ کو اس نئی ذمہ داری میں بھی بہترین رنگ میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ کو یہ بھاری ذمہ داری مبارک ہو فرخ صاحب، امید ہے کہ آپ کی آمد سے لائبریری کے معاملات میں بہتری آئے گی!
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ سب احباب کا بہت شکریہ! میری کوشش ہو گی کہ میں ان ذمہ داریوں سے بہتر طریقے سے عہدہ برا ہو سکوں۔
 
جی آیاں نوں سخن ور، صاحب۔
پیشہ ورانہ طور پر تو بندہ شاید اس قابل نہیں کہ آپ سے کوئی مؤثر تعاون کر سکے، تاہم غیر پیشہ ورانہ اور عموم فہم تک جس جوگا ہے حاضر ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
جی آیاں نوں سخن ور، صاحب۔
پیشہ ورانہ طور پر تو بندہ شاید اس قابل نہیں کہ آپ سے کوئی مؤثر تعاون کر سکے، تاہم غیر پیشہ ورانہ اور عموم فہم تک جس جوگا ہے حاضر ہے۔

بہت شکریہ آسی صاحب اس پیشکش کے لئے۔ قبلہ آپ کا اردو محفل میں ہونا ہی باعثِ برکت ہے۔
 
Top