الف نظامی
لائبریرین
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں زندگی کی دیگر سہولتوں کی طرح صحت کی سہولتیں بھی ایک محدود طبقے کے لئے مخصوص ہو کر رہ گئی ہیں حالانکہ ایک غریب کاشتکار، کم آمدنی والے سرکا ری ملا زم، محنت کش کا بھی اپنے بیمار بچے کا علاج کروانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کسی وزیر ، سیکرٹری ، جرنیل یا جج کا ۔
انہوں نے کہااگر ہم ارتقائی عمل کے ذریعے موجودہ نظام کی خرابیاں دور نہ کر سکے تو پھر ہمیں ایک خونی انقلاب کے لئے تیار رہنا چاہئے ، اس طرح کی خوفناک صورتحال سے بچنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد اور ہر ادارے کو خود احتسابی سے کام لینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا فرسودہ نظام نے امیر اور غریب کے درمیان خلیج کو بڑھایاہے اگر ہم نے اس نظام کو نہ بدلا اورخود احتسابی کانظام نہ اپنایاتوخدانخواستہ ایسی تباہی آئے گی جس کا خمیازہ ہمیں صدیوں بھگتنا پڑے گا۔ (شہباز شریف)