فرسٹ ایڈ محفلین کے لیے

السلام علیکم! محفلین، مجھے یہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں فرسٹ ایڈ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اور فرسٹ ایڈ میں ایک انتہائی اہم ٹیکنیک سی پی آر کے بارے میں تو لوگ تقریبا جانتے ہی نہیں۔ میں اپنی ایک ویڈیو اس حوالے سے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ لوگ اس سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

arifkarim

معطل
ہمیں یہاں نویں جماعت میں فرسڈ ایڈ پریکٹس سکھائی گئی تھی۔ کچھ ہٹے کٹے طالب علموں نے پتلے پر اتنا زور لگایا کہ خود اسکا دم نکل گیا۔ اسکے بعد استاد جی نے ہمیں فرسڈ ایڈ سیکھانے سے توبہ کر لی۔
 
ہمیں یہاں نویں جماعت میں فرسڈ ایڈ پریکٹس سکھائی گئی تھی۔ کچھ ہٹے کٹے طالب علموں نے پتلے پر اتنا زور لگایا کہ خود اسکا دم نکل گیا۔ اسکے بعد استاد جی نے ہمیں فرسڈ ایڈ سیکھانے سے توبہ کر لی۔

ہاہاہا، جی ہاں ایسا ہوتا ہے بعض اوقات، میں کافی ڈمیز خراب کروا چکا ہوں۔ ہمارے ہاں پاکستان میں اس کا رواج نہیں ہے۔ پہلی کلاس سے پی ایچ ڈی تک یہ کورس کا حصہ نہیں ہے۔
 
ہمیں یہاں نویں جماعت میں فرسڈ ایڈ پریکٹس سکھائی گئی تھی۔ کچھ ہٹے کٹے طالب علموں نے پتلے پر اتنا زور لگایا کہ خود اسکا دم نکل گیا۔ اسکے بعد استاد جی نے ہمیں فرسڈ ایڈ سیکھانے سے توبہ کر لی۔
کیوں جی۔۔۔ ؟
پهر کس نے سکھائی ؟
 
مقدس

لائبریرین
گڈ۔۔۔ سی پی آر ٹریننگ ضرور کرنی چاہیے۔۔ میں ایک بار فیملی ممبر اور 2 بار سڑک پر ہارٹ پیشنٹس کو سی پی آر دیا تھا۔۔
 
گڈ۔۔۔ سی پی آر ٹریننگ ضرور کرنی چاہیے۔۔ میں ایک بار فیملی ممبر اور 2 بار سڑک پر ہارٹ پیشنٹس کو سی پی آر دیا تھا۔۔

اگر آپ نے ایسا کیا تھا تو سیلیوٹ۔ یہ حیران کن ہے۔ ویسے سی پی آر کا نیا اسٹینڈرڈ آگیا ہے۔ اب یہ اے بی سی کے بجائے سی اے بی ہوگیا ہے۔ آپ ویڈیو مکمل دیکھیے گا
میں نے اس سال ایم بی بی ایس کے 7 بیچز کو یہ ٹریننگ دی جبکہ 210 ورکشاپس کروائی ہیں :)
 
حیران کن کیوں؟ نیکسٹ منتھ میں نے فرسٹ ایڈ رینیو کرنا ہے ان شاءاللہ
 
میرے بھائی بھی ریسکیو 1122 ٹیم کا حصہ ہیں۔ وہ فرسٹ ایڈ کے مختلف طریقے بتاتے رہتے ہیں۔

جی یہ ضرور سیکھنا چاہیے۔ آپ بھائی سے زیادہ سے زیادہ معلومات لیجئےاور دوسروں تک پہنچائیے۔ میری کچھ اور ویڈیوز چند ہفتوں تک اپ لوڈ ہو جائیں گی۔ یہ کچھ پرانی ویڈیو ہے۔ اپنے بھائی کو میرا سلام کہیے۔
 
بہت اچھی معلومات ہیں ۔

شکریہ، جزاک اللہ :)

بندہ ناچیز کا ایک انٹرویو اور ٹریننگ کے کچھ کلپس مدنی چینل پر چل چکے ہیں۔ مدرستہ المدینہ فیصل آبادکو ٹریننگ دی تھی۔ آپ بھی اپنے علاقے میں ریسکیو 1122 سے ٹریننگ لیجیے۔ کوئی مسئلہ درپیش ہو تو میں حاضر ہوں
 
arifkarim

معطل
کیوں جی۔۔۔ ؟
پهر کس نے سکھائی ؟
استاد نے ہی سکھائی تھی لیکن پریکٹس سے قبل پتلا ہی مر گیا۔ اس کے بعد کالج کے زمانہ میں اسکی دہرائی ہوئی۔ یہاں کالج لیول میں جم کورس کیساتھ اسکا بھی امتحان لیا جاتا ہے۔ مطلب جسکو یہ نہیں آتا وہ کالج پاس نہیں کر سکتا۔
 
لاریب مرزا

محفلین
جی یہ ضرور سیکھنا چاہیے۔ آپ بھائی سے زیادہ سے زیادہ معلومات لیجئےاور دوسروں تک پہنچائیے۔
بالکل سیکھنا چاہیے۔ جب ہم درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے تھے تو ابتدائی دنوں میں ہی ایسا ہوا کہ چھٹی جماعت کے ایک طالبعلم کو کرکٹ کھیلتے ہوئے ناک پہ اتنی شدید گیند لگ گئی کہ ناک سے خون کے فوارے بہنے لگے۔ ناک پہ سوجن بہت زیادہ ہو گئی۔ کسی نے کہا کہ ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ ہمارا پہلی دفعہ ایسی صورت حال سے سامنا ہوا تھا۔ پتہ ہی نہیں تھا کہ کریں کیا۔ہم نے اپنے حواس جمع رکھنے کی بہت کوشش کی مگر ہم ناکام رہے۔ اس وقت ہمیں احساس ہوا کہ اگر ابتدائی طبی امداد کا کچھ علم ہوتا تو ہماری ایسی حالت نہ ہوتی۔اس کے بارے میں سیکھنا بہت فائدہ مند ہے۔
میری کچھ اور ویڈیوز چند ہفتوں تک اپ لوڈ ہو جائیں گی۔ یہ کچھ پرانی ویڈیو ہے۔
ہمارا خیال ہے کہ ویڈیو سے سیکھنا اتنا مؤثر نہیں ہوتا جتنا کہ اس کی باقاعدہ ٹریننگ لینا۔ اس کے لیے باقاعدہ ٹریننگ ہونی چاہیے۔
اپنے بھائی کو میرا سلام کہیے۔
جی ضرور :)
 
آخری تدوین:

زلفی شاہ

لائبریرین
السلام علیکم! محفلین، مجھے یہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاں فرسٹ ایڈ کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اور فرسٹ ایڈ میں ایک انتہائی اہم ٹیکنیک سی پی آر کے بارے میں تو لوگ تقریبا جانتے ہی نہیں۔ میں اپنی ایک ویڈیو اس حوالے سے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ لوگ اس سے بہت کچھ سیکھیں گے۔

میرے پاس تو ویڈیو دکھائی نہیں دے رہی۔ دوبارہ اپ لوڈ کر دیں۔ شکریہ۔
 
Top