فرنچ فرائز/ چپس اور چاند

ساقی۔

محفلین
بڑے بھائی نے پوچھا
"گھر مین آلو موجود ہیں"؟
میں " آ پ کا دل ضرور چیپس کھانے کو کر رہا ہوگا"؟
بھائی: ہاں یار آج بنانے بھی تمہیں ہی پڑیں گے ۔ مین ذرا لیپ ٹاپ پر مصروف ہوں ۔

مصروف تو میں بھی لیپ ٹاپ پر تھا پر سوچا نیکی کر کے دریا میں ڈال ہی دو۔

آلو دھوئے ۔ چپس کے لیے انہیں کٹر سے کاٹا۔اور فرنچ فرائز کے لیے آلووں کو چھری سے کاٹا۔ اور بیسن لگایا۔تھوڑا سا نمک بھی۔
34q0nyx.jpg


کڑہائی میں تیل ڈالا ۔اور کام اسٹارٹ۔

24cfcb6.jpg


avki76.jpg



20kq25g.jpg


تیاری حالت میں ۔۔۔۔۔ اوپر چاٹ مصالحہ لگایا ۔ چسکے کے لیے۔:)۔
2ewd4py.jpg


بھائی آوازیں دینے لگے ۔۔اوئے آ وی جاو ۔۔۔ اینی دیر۔۔۔یار چپس ای بنانے سی گاجر حلواہ نہیں۔۔۔تو میں نے سوچا ایک "پراگا" مائیکرو ویو مین رکھ دیتا ہوں۔۔ چار منٹ بعد اوون سے نکالے تو بیڑا غرق ہو چکا تھا اس " پراگے" کا۔رسید حاضر ہے۔

rwv1j7.jpg



خیر کھانے کے بعد چھت پر آیا تو دل نے پکارا" ہایائے کڈا سوہنا چن نکلیا اے" سو ایک فوٹو اس کی بھی کھینچ لی پر رزلٹ کچھ نہیں آیا۔ساتھ میں اتنے پیارے پیارے ستارے بھی تھے ۔۔ تصویر میں ان کا نام و نشان بھی نہیں ملا۔۔۔
2128izn.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
پراگا کیا ہوتا ہے؟
پراگا “ لفظ پنجابی زبان کا ہے ۔کسی کڑاہی یا چکی میں کسی چیز کی مقدار جو ایک دفعہ میں آجائے اسے ”پراگا“ کہتے ہیں۔ :)
پراگا کے لئے اردو میں پُور کا لفظ استعمال ہوتا ہے جو پنجابی میں بھی مستعمل ہے۔
 

عینی شاہ

محفلین
ارے بابا، میں پڑھائی میں الجھا ہوا تھا ذرا مگر جب سے واپس آیا ہوں تم آج نظر آئی ہو۔ پڑھائی کیسی چل رہی ہے تمہاری؟
لو جی پڑھائی کوئی داھاگہ تھا جو آپ الجھے پڑے تھے اس کے ساتھ :cautious:میرے تو اے ون چل رہی ہے :p:pبلکہ رننگ فاسٹ :biggrin:
 

تلمیذ

لائبریرین
پراگا کے لئے اردو میں پُور کا لفظ استعمال ہوتا ہے جو پنجابی میں بھی مستعمل ہے۔

احمد راہی کا ایک پنجابی شعر ہے:

جو پانی اج پتنوں لنگھدا، فیر نہ آؤندا بَھلکے
بیڑی دا پُور، ترِنجن دیاں کڑیاں فیر ناں بیٹھن رَل کے

ذرا غور کریں ، زندگی کی کتنی حقیقتوں کا ذکر ہے اس میں۔
 
Top