فروٹ پاپسکل (Popsicle)

عندلیب

محفلین
گرمیوں کی آمد ہے اور اس موسم میں بچے آئسکریم، جوس وغیرہ کی فرمائش کرتے ہیں۔ میرے بچے بھی اسکول سے لوٹنے کے بعد ایسی چیزوں کی فرمائش کرتے ہیں۔ آئسکریم جوس بازار میں آسانی سے دستیاب تو ہو جاتے ہیں مگر ان میں صفائی اور حفظان صحت کا خیال نہیں رکھا جاتا۔
آج اسکول سے بچوں کے لوٹنے پر انہیں یہ ٹھنڈی فروٹ پاپسکل پیش کی۔ اسے بنانا بہت آسان ہے۔ آپ سب کے ساتھ ترکیب پیش خدمت ہے۔

ترکیب
فروٹس جو گھر میں دستیاب ہوں یا پھر جو آپ کو پسند ہوں اس کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔
کسی ایک فروٹ کا جوس بنا لیں۔ (میں نے انگور کا جوس بنایا تھا)۔
اب آئسکریم مولڈ یا پیپر کپ میں فروٹ کے قتلے کونوں پر جمع کر دیں۔ مولڈ کپ کو پھر جوس سے بھر دیں اور ایک آئسکریم اسٹک پھی ساتھ رکھ دیں۔
پھر 4 سے 5 گھنٹے فریز کر دیں۔
فریز ہونے کے بعد مولڈ کو ایک دو منٹ کے لیے پانی میں رکھ دیں۔ فریز کیے ہوئے فروٹ اور جوس پاپسکل کی شکل میں آسانی سے باہر آ جائیں گے۔

بچوں کے ساتھ میں نے بھی پاپسکل انجوائے کیا۔ مزیدار تھی۔
ویسے پاپسکل کی اردو کیا ہوگی؟

rumfzd.jpg
 

فرقان احمد

محفلین
اسے آئس لولی بھی کہا جاتا ہے تو پھر اردو میں برف قلفی کہہ لیں :) بعض مقامات پر اسے 'ایک قسم کی لمبی قلفی' بھی کہا گیا ہے تاہم اس سے بھی معنی کب واضح ہوتے ہیں؟ اس لیے ہم اسے پاپسکل ہی کہیں گے۔چلیے، لائیے ہمارا حصہ! :)
 

عندلیب

محفلین
اسے آئس لولی بھی کہا جاتا ہے تو پھر اردو میں برف قلفی کہہ لیں :) بعض مقامات پر اسے 'ایک قسم کی لمبی قلفی' بھی کہا گیا ہے تاہم اس سے بھی معنی کب واضح ہوتے ہیں؟ اس لیے ہم اسے پاپسکل ہی کہیں گے۔چلیے، لائیے ہمارا حصہ! :)
آپ کا حصہ رکھا ہے پر اس کے لیے آپ کو ہندوستان آنا پڑے گا۔:p
 
Top