فریاد نا رسا

جب تیز و تند ہواؤں کے جھکڑ چلتے ہیں، جھونکے عفریت کی مانند شہر کے گلی کوچوں اور کثیر منزلہ عمارتوں میں چیختے ہوئے گھس پڑتے ہیں۔ حادثات کے خوف سے بجلی کی ترسیل روک دی جاتی ہے۔ اور سارا شہر گہرے اندھیرے میں غرق ہو جاتا ہے۔

تب دم توڑتی اردو کی کراہیں مجھے صاف سنائی دیتی ہیں۔ میں اپنے کان اس کے لرزتے لبوں کے قریب لے جاتا ہوں تو پاتا ہوں کہ اکھڑتی ساںسوں کے درمیان وہ کچھ کہنا چاہتی ہے۔ کچھ ٹوٹے پھوٹے بے ربط و نا مکمل فقرے ہیں۔

۔۔۔ ۔۔۔ مجھے بچا لو، ۔۔۔ میں تمھارے آباء و اجداد کی میراث ہوں ۔۔۔ یہ لوگ مجھ پر اجنبی زبانوں میں تبصرے ۔۔۔ کیوں کرتے ہیں؟ اگر ۔۔۔ واقعی انھیں مجھ سے ۔۔۔ لگاؤ ہے تو میرے وجود و بقاء کے لیے میرا ہی ۔۔۔ ۔۔۔ استعمال کیوں نہیں کرتے؟ ۔۔۔ کیا میں جذبات کے اظہار ۔۔۔ کے لیے نا کافی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ جو غیر زبانوں میں میرے بچاؤ ۔۔۔ کی تدبیریں کی جا رہی ہیں؟ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔

سوچا تو کہ لاؤ کہہ دوں کہ انھیں اردو ادب اور اس کی بقاء یا فنا سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، بلکہ اردو میں موجود شعر و شاعری اور تفریحی ادب سے غرض ہے اور بس!

پر آخری ہچکیاں لیتی اردو کو ایک اور صدمہ دینے کی ہمت نہ کر سکا۔
 
فرخ منظور

لائبریرین

ابن سعید صاحب اگر آپ کے نزدیک شعروشاعری تفریحی ادب ہے تو اس کو اردو ادب سے ہی نکال دینا چاہیے - مگر یاد رہے کہ اگر اسے نکال دیں گے تو اردو میں مزید کچھ نہیں بچے گا - ہمارے شعرا نے اردو کو جتنی ترقی دی ہے نثر نگاروں کا تو اس میں عشرِ عشیر بھی حصہ نہیں نکلتا - :confused:
 
بہت شکریہ! آپ نے واقعی پتے کی بات کہی ہے۔

در اصل اس مضمون کے جو اولیں مخاطب تھے وہاں یہ بات ایک اور ہی مطلب رکھتی تھی جو کہ اس جگہ کے لئے انتہائی موزوں تھی۔ شعر و شاعری لفظ سے میری مراد ہی مختلف تھی۔ محفل میں یہ بات مھمل ہو کے رہ جاتی ہے، پر یہاں پوسٹ کرنے کا میرا مقصد صرف اور صرف اپنی اس تحریر کو یونیکوڈ میں کرنا تھا اور بس۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت خوب! تحریر تو کافی دیر پہلے پڑھی تھی۔ تبصرہ اب کر رہی ہوں۔
بہت اچھا کیا سعود بھائی ورنہ مجھے رومن میں پڑھتے ہوئے مشکل ہوتی! :)
 
حسان خان

لائبریرین
اردو کے لیے اپنے پاکیزہ جذبات کو آپ نے بہت ہی خوبصورتی سے رقم کیا ہے۔ داد قبول کیجیے ابنِ سعید بھائی :)
 
Top