فریدہ شریف صاحبہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فریدہ شریف صاحبہ

محب علوی صاحب کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پسِ پردہ رہ کر بھی آپ لائبریری میں شریک ہیں اور رہی ہیں ۔ یہ ہم سب کے لئے نہایت خوشی کا باعث ہے کہ ہمیں آپ جیسے ساتھیوں کا ساتھ بھی حاصل ہے ۔ اپنی سہولت کے مطابق آپ جب بھی چاہیں خود بھی یہاں آکر پوسٹ کر سکتی ہیں ہماری خوشی دوبالا ہو جائےگی۔ میں سب اراکین کی جانب سے اور ذاتی طور پر بھی آپ کو یہاں خوش آمدید کہتی ہوں ۔ اور آپ کا نام بھی لائبریری ٹیم کے مستقل ممبران میں شامل کرنے کی اجازت بھی چاہوں گی۔

خوش آمدید
 
شگفتہ آپ ان کا نام شامل رکھیں اور میں انہیں قائل کرنے کی کوشش کروں گا کہ سارا کام کرکے کسی کے ہاتھ میں نہیں تھما دینا چاہیے بلکہ خود بھی جا کر خبر گیری کرتے رہنا چاہیے۔

ایک مزے کی بات یہ ہوئی کہ کچھ دن پہلے انہوں نے مجھ سے اجازت طلب کی کہ وہ ابواب جو انہوں نے ٹائپ کیے تھے زاویہ کے کیا وہ انہیں ایک اور سائٹ پر پوسٹ کر سکتی ہیں۔ میں دیر تک ان کی اس اجازت طلب کرنے پر محظوظ ہوتا رہا ، میں نے انہیں کہا کہ آپ کے ہی تو ٹائپ کردہ باب ہیں جب چاہیں لے لیں ، اس کے بعد میں نے نبیل سے بھی بات کی اور انہیں مطلع کیا کہ وہ پوری کتاب بھی لے سکتی ہیں۔ ایسے بھی ہیں مروت والے لوگ
 
Top