خلیل، بہت خوب، اس فسانہء آزاد کا انتظار رہے گا۔ اگر مکمل کر چکے ہوں تو ان پیج فائل کو ہی کنورٹ کر کے ایک ساتھ دے سکتے ہیں۔ مجھے یہ شک ہوا ہے کہ یہاں کی بورڈ کی آسانی کی وجہ سے آپ راست یہاں لکھ رہے ہیں۔ ان پیج کی فائل مجھ کو ای میل کر دیں، اس کے لئے ذاتی پیغام استعمال کریں۔
مزید تعارف کے لئے میں بھی لکھنے والا تھا، جزاک اللہ خیر شمشاد، جو تم نے اس طرف دھیان دلا دیا۔
میں نے ڈرتے ڈرتے نعت میں تصحیح کی کوشش کی تھی کہ معلوم نہیں تھا کہ کس کی نعت ہے، اب معلوم ہوا کہ خلیل ہی شاعر اور ادیب ہیں، اور ماشاء اللہ اتنے پر اعتماد کہ اس اعتماد سے اپنی شاعری پوسٹ کی، اس کے لئے ’آپ کی شاعری‘ نامی بھی ایک فورم ہے، محض نعت وغیرہ تو پسندیدہ کلام یا مدحیہ کلام میں بھی پوسٹ کی جا سکتی ہے۔
یہاں اور دوسری فورموں میں ایک نمایاں فرق ہے کہ یہاں صرف تعریفوں کے ڈونگرے نہیں برسائے جاتے، بلکہ سینئر شاعر بھی مشورۂ سخن کی امید رکھ سکتے ہیں۔