فعولن کہانی (برائے اصلاح

الف عین
خلیل الرحمن، فلسفی و دیگر
-------------------
افاعیل فعولن فعولن فعولن فعولن
------------------
نہ تیری سمجھ میں مری بات آئی
نہ میری سمجھ میں تری بات آئی
---------------
ہے کیسی محبّت جو ہم کر رہے ہیں
یہ لگتا ہے مجھ کو تُو ہو گی پرائی
---------------
کیا بات ابّا کی تم مان لو گی
تو کیوں تم نے الفت تھی مجھ سے بڑھائی
---------------
رہے دور رب سے تمہاری ہی خاطر
عمر ہم نے ایسے ہی رہ کر بِتائی
------------------
وہ مرتی تھی مجھ پر یہ کہتی ہے دنیا
کسی نے یہ افواہ یوں ہی اُڑائی
---------------
یہ سچی نہیں ہیں ، ہیں باتیں خیالی
تھا لفظوں کو جوڑا کہانی بنائی
-------------------
کہانی محبّت کی کہتی ہے دنیا
جو میں سُنی تھی ، وہ سب کو سُنائی
خیالوں کی دنیا میں رہتا ہے ارشد
خیالوں سے اپنے کہانی بنائی
----------------------
 

الف عین

لائبریرین
یہ منظوم کہانی ہے تو میری سمجھ میں نہیں آئی
نہ تیری سمجھ میں مری بات آئی
نہ میری سمجھ میں تری بات آئی
--------------- درست ، لیکن کیا بات تھی؟

ہے کیسی محبّت جو ہم کر رہے ہیں
یہ لگتا ہے مجھ کو تُو ہو گی پرائی
--------------- دونوں مصرعوں میں ربط عنقا ہے

کیا بات ابّا کی تم مان لو گی
تو کیوں تم نے الفت تھی مجھ سے بڑھائی
--------------- کیا سوالیہ ہے تو اسے 'کا' باندھنا تھا
دونوں مصرعوں میں ربط؟

رہے دور رب سے تمہاری ہی خاطر
عمر ہم نے ایسے ہی رہ کر بِتائی
------------------ عُ مَ ر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام کا تلفظ ہے، age کے لیے م پر جزم ہونا چاہیے

وہ مرتی تھی مجھ پر یہ کہتی ہے دنیا
کسی نے یہ افواہ یوں ہی اُڑائی
--------------- دوسرے مصرعے سے لگتا ہے کہ ماضی کی بات ہے۔ اس لیے 'کہتی تھی دنیا' ہونا چاہیے

یہ سچی نہیں ہیں ، ہیں باتیں خیالی
تھا لفظوں کو جوڑا کہانی بنائی
------------------- یوں بہتر ہو گا
یہ باتیں خیالی ہیں، سچی نہیں ہیں
بس الفاظ جوڑے، کہانی بنائی

کہانی محبّت کی کہتی ہے دنیا
جو میں سُنی تھی ، وہ سب کو سُنائی
... ربط نہیں

خیالوں کی دنیا میں رہتا ہے ارشد
خیالوں سے اپنے کہانی بنائی
---------------------- دوسرا مصرع یوں کر دیں
خیالی ہی اس نے کہانی بنائی
 
Top