x boy
محفلین
فلسطین آزادی کی جدوجہد ترک کرے، ورنہ سخت کارروائی کریں گے: اسرائیل
07 اپریل 2014 (16:00)
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے مطالبہ کیاہے کہ فلسطین اپنی آزادی کی جدوجہد ترک کردے اور دھمکی دی ہے کہ فلسطین نے آزاد ریاست کے لیے جدوجہد جاری رکھی تو سخت کارروائی کریں گے ۔ کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہوںنے فلسطینی قیادت کو خبردار کیاہے کہ اس کی جانب سے یکطرفہ کارروائیوں کا نتیجہ خطرناک ہوسکتاہے ، فلسطین اقوام متحدہ کی 15بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ معاہدے کی کوشش سے اجتناب کرے ۔ نیتن یاہو کاکہناتھاکہ اسرائیل امن عمل کو آگے بڑھتاہوادیکھناچاہتاہے لیکن ہرممکنہ قیمت پر قبول نہیں ۔ یادرہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی کوشش ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کے ذریعے فلسطین کو آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرلیاجائے ۔یادرہے کہ امن مذاکرات کیلئے اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کو رہاکرناتھالیکن شیڈول کے چوتھے مرحلے میں قیدیوں کو رہاکرنے سے انکار کردیاجس کے بعد مذاکرات کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر رک گیا۔