ابوشامل
محفلین
یہ ذرائع ابلاغ کا دور ہے اور انسان کی بنیادی ضروریات میں روٹی، کپڑا اور مکان کے ساتھ ساتھ اب معلومات یعنی انفارمیشن بھی شامل ہو چکی ہے۔ ٹی وی چینلوں اور انٹرنیٹ نے ابلاغ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب دنیا جہاں کی معلومات محض انگلی کے چند اشاروں کی محتاج ہے۔ لیکن روایتی طریقوں کے علاوہ ابلاغ کے کچھ اور موثر ذرائع بھی ہیں جن میں فلم کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے۔ فلم کے کچھ منفی پہلو ہیں تو کچھ تربیتی پہلو بھی ہیں، وہ انسانی معاشرے کی حقیقی و مصنوعی عکاسی بھی کرتی ہے اوررائے عامہ کو ہموار کرنے یا پھر پروپیگنڈے کے لیے انہیں ایک بہترین ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں فلم بینی کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور اس کے حوالے سے تجزیے و تبصرے شایع کرنے والی ویب سائٹس دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں شمار ہوتی ہیں۔
“فلمستان” پر ہماری کوشش ہوگی کہ مشہور (یا غیر مشہور)، اچھی (یا بری) اور شاہکار (یا پروپیگنڈہ) فلموں پر تبصرے اور تجزیے پیش کریں اور ان کی خامیوں اور خوبیوں اور کہانی میں کمزوریوں یا پروپیگنڈہ فلموں میں اصل واقعات کو پردۂ سیمیں کے پیچھے چھپانے کی کوششوں کا ذکر کریں، زیر تبصرہ فلموں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات قارئین تک پہنچائیں تاکہ وہ کسی بھی فلم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے سکیں اور فلم بینی کے دوران یہ بلاگ ان کے لیے مددگار ثابت ہو۔
مکمل تحریر پڑھیے