فلم "مارشین" کس کس نے دیکھی یا دیکھنی ہے؟

فاتح

لائبریرین
شہادت تو مسجد کے دھماکے میں ہو یا کسی اور دھماکے میں وہ تو عین سعادت ہے۔ لیکن سینما کے دھماکے میں توبہ توبہ!! سوچ کر ہی جھرجھری آجاتی ہے۔:)
اتنی ہی سعادت لگتی ہے تو اتنی کیمسڑی تو پڑھ ہی رکھی ہو گی آپ نے کہ ایک بم بنا لیں اور بس اس کے بعد کہیں خالی میدان میں جا کر یہ سعادت حاصل کر لیں۔:laughing:
 
زیک

مسافر
برج آف سپائیز دیکھنے کا سوچ رہا تھا کل ہی لیکن پھر سوچا کہ یہ جنگ اور ہسٹری وغیرہ سے بھری ہوئی ہو گی اس لیے ارادہ ترک کر دیا۔ آپ کیا کہتے ہیں اس کے متعلق اس حوالے سے؟
فلم ہے ہی برلن وال سے متعلق تو اس سے فرار نہیں
 
رانا

محفلین
اتنی ہی سعادت لگتی ہے تو اتنی کیمسڑی تو پڑھ ہی رکھی ہو گی آپ نے کہ ایک بم بنا لیں اور بس اس کے بعد کہیں خالی میدان میں جا کر یہ سعادت حاصل کر لیں۔:laughing:
ارے فاتح بھائی میں کوئی پطرس تھوڑا ہی ہوں کہ نویں کی کیمسٹری کی کتاب اب تک سنبھال کر رکھ چھوڑی ہوگی۔:p
اور اتنی اسلامیات تو آپ نے بھی پڑھ ہی رکھی ہوگی کہ خالی میدان میں جاکر خود ہی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا شہادت نہیں خوکشی کہلاتی ہے۔:p

وہ کیوں؟ اللہ معاف کرے اتنی ایمان داری۔۔۔
اللہ معاف کرے "ایمانداری" جیسے مقدس لفظ کے بارے میں ایسے کلمات۔:p

مرنے کو حادثہ تو کہیں بھی ہو سکتا ہے اور لوگ کیا سوچیں گے، سینما میں بندہ اور کیا کرنے جاتا ہے؟
اس سوال پر تو دل کرتا ہے کہ آپ سے خدا کے ہونے نہ ہونے پر بحث شروع کردوں۔:p

تب تک آپ کی نظر اتنی کمزور ہو چکی ہو گی کہ چشمے لگا کر بھی مووی نہیں دیکھ پائیں گے
اوہووو۔ تو ایسا ہے۔ چلیں پھر اگر کبھی زیادہ ہی دل کرا تو اللہ میاں سے کہیں گے کہ اگر صاف ستھری ہے اور معلوماتی بھی ہے اور فضولیات سے بھی بالکل پاک ہے تو ہمیں خواب میں دکھادے۔:p
 
رانا

محفلین
حفیظ سینٹر لاہور میں ہے اور ہمارے یہ دوست جو بم سے پھٹ جانے کو سعادت مانتے ہیں یہ کراچی سے تعلق رکھتے ہیں
توبہ توبہ فاتح بھائی یہ کیسی بات منسوب کردی آپ نے خاکسار سے۔ متلی ہونے لگی ہے۔آپ نے اس خاکسار کو طالبان کب سے سمجھ لیا۔ بم سے پھٹنے کو سعادت سمجھنے والے طالبان بے ایمان ہوتے ہیں۔ بقول عرشی ملک
بم باندھ کے مر جاتے ہیں حوروں کی طلب میں
دیں سے نہیں کوئی بھی سرو کار نبی جیؐ
 
فاتح

لائبریرین
ارے فاتح بھائی میں کوئی پطرس تھوڑا ہی ہوں کہ نویں کی کیمسٹری کی کتاب اب تک سنبھال کر رکھ چھوڑی ہوگی۔:p
اور اتنی اسلامیات تو آپ نے بھی پڑھ ہی رکھی ہوگی کہ خالی میدان میں جاکر خود ہی اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا شہادت نہیں خوکشی کہلاتی ہے۔:p
تو کسی جنگل میں چلے جائیں اور اگر پھر بھی یہ خود کشی لگتی ہے تو ایسا کریں فلسطین، عراق یا شام چلے جائیں اور اللہ کی راہ میں پھٹ جائیں۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
اوہووو۔ تو ایسا ہے۔ چلیں پھر اگر کبھی زیادہ ہی دل کرا تو اللہ میاں سے کہیں گے کہ اگر صاف ستھری ہے اور معلوماتی بھی ہے اور فضولیات سے بھی بالکل پاک ہے تو ہمیں خواب میں دکھادے۔:p
اول تو ایسی مووی مارشین نہیں بلکہ "مرنے کے بعد کیا ہو گا" جیسی کوئی کتاب ہو سکتی ہے۔
دوم یہ کہ لوسڈ ڈریمنگ کے لیے دعا سے زیادہ تکنیک اور مشق کی ضرورت ہے۔
 
رانا

محفلین
باز آگئے بھئی ہم مارشین دیکھنے سے۔ تھوڑے ہی عرصے کی بات ہے ہم خود مریخ کا چکر لگا آئیں گے۔ چاند کا پبلک سفر تو لانچ ہوگیا ہے جلد ہی مریخ کا بھی ہوجائے گا۔ شروع میں تھوڑا مہنگا ہوگا لیکن جاز کے پانچسو روپے والے کارڈ کی طرح کچھ عرصہ گزرنے پر ہماری پاکٹ رینج میں آجائے گا پھر ہم چھٹیاں وہاں گزارا کریں گے۔:)
 
رانا

محفلین
آپ تو اس موضوع پر پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ رانا بھائی کو یہی مشورہ دوں گا کہ پہلے وہ بھی پی ایچ ڈی کر کے آئیں۔
نا بھائی۔ یہ موضوع تو قیامت تک نہیں ختم ہونے والا۔ البتہ قیامت کے بعد ہم ان سے ضرور اس موضوع پر تبادلہ خیالات کرنا چاہیں گے۔:)
 
محمد وارث

لائبریرین
سنیما میں یا گھر پر؟ اگر ایچ ڈی کوالٹی میں نہیں دیکھی تو کم از کم ایک بار ایچ ڈی میں دوبارہ ضرور دیکھیں ورنہ سنیما

جی گھر میں، 720 کوالٹی میں۔ سیالکوٹ سینما میں تو شاید یہ فلم ریلیز ہی نہیں ہوئی تھی کیونکہ ایک ہی سینما ہے اور وہاں بھی انڈیا مال چلتا ہے:)
 
فاتح

لائبریرین
جی گھر میں، 720 کوالٹی میں۔ سیالکوٹ سینما میں تو شاید یہ فلم ریلیز ہی نہیں ہوئی تھی کیونکہ ایک ہی سینما ہے اور وہاں بھی انڈیا مال چلتا ہے:)
اس فلم کی 720 ریزولیوشن کیم یا سکرینر کوالٹی میں ہی مل رہی تھی۔ اب ایک مرتبہ 1080 پی rarbg کے ٹورنٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے ضرور دیکھیں
 
Top