فلم ماہِ میر

محمد امین

لائبریرین
کل ایٹریئم سنیما میں "ماہِ میر" دیکھی۔ بہت اچھی اور روایت سے ہٹ کر بنائی گئی فلم ہے۔ یہ فلم گو کہ میر تقی میر کی سوانح نہیں ہے لیکن ایک جدید زمانے کے دھتکارے ہوئے لکھاری کی زندگی کو میر کی زندگی کے ساتھ ساتھ دکھایا گیا ہے۔پاکستانی سنیما میں بالکل نیا تجربہ ہے، اور بہت اچھے طریقے سے نبھایا گیا ہے۔ اس کے لیے ڈائریکٹرز کو سہرا جاتا ہے، انجم شہزاد اور سرمد صہبائی دونوں ڈائریکٹر ہیں۔

لیکن اس فلم میں بھی وہی مسئلہ ہے جو آجکل ہر پاکستانی اور تقریباًً ہر ہندوستانی فلم میں ہے، کہ فلم میں پلاٹ ہے ہی نہیں۔ اگر پلاٹ کسی حد تک کہیں نظر بھی آیا تو اختتام تک پلاٹ کا گلا گھٹ چکا تھا اور اختتام بہت عجیب طریقے سے کیا گیا جس کی کوئی توجیح اور تک نہیں بنتی۔

لیکن۔۔۔ فلم تکنیکی اور صوری اعتبار سے کمال کی ہے۔ کسی بھی ترقی یافتہ انڈسٹری سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ ادب، شاعری اور گنجلک الفاظ سے بھری ہے اس لیے عوام میں زیادہ پذیرائی نہیں حاصل کرسکی، اور جہاں تک میں نے انٹرنیٹ پر پڑھا ہے، اس کو فلوپ کا درجہ مل چکا ہے۔10، 12 دنوں میں فقط ڈیڑھ کروڑ کما سکی ہے۔

ایک مسئلہ اور ہے، وہ منظر صہبائی کا ناقابلِ فہم تحت اللفظ اور تشدد کی حد تک چبا چبا کر فارسی و اردو اشعار کو پڑھنا ہے۔ اسی طرح ایمان علی، جس کو فہد مصطفیٰ کے تخیل میں میر کی محبوبہ مہتاب بیگم دکھایا گیا ہے، اس کا لہجہ خالص کلاسیکی اردو لہجہ ہرگز نہیں تھا۔ ساتھ ہی تحت اللفظ کی ٹانگ انہوں نے بھی توڑی۔

فہد مصطفیٰ نے لازوال اداکاری کی اور فلم میں جان ڈال دی۔ یہ فلم ہر ادب کے شائق کو ضرور دیکھنی چاہیے کہ ملک میں نئی روایت کی داغ بیل ڈالی گئی ہے۔ پچھلے دنوں منٹو فلم کا بھی چرچا رہا ہے، لیکن اس پر کافی تاریخی اعتراضات سنے ہیں میں نے۔ اس فلم پر بھی یہ دیکھنا اور تحقیق کرنا باقی ہے کہ آیا میر کے حالات و واقعات درست بیان کیے گئے ہیں یا زیبِ داستاں کے لیے فکشن کو جگہ دی گئی ہے؟

فاتح بھائی آپ دیکھیں ذرا یہ فلم ۔۔۔ :p
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
مجھے منٹو سے بھی محبت ہے اور میرسے بھی، سو نہ میں نے منٹو دیکھی اور نہ ہی ماہِ میر دیکھوں گا۔:)
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
مجھے منٹو سی بھی محبت ہے اور میرسے بھی، سو نہ میں نے منٹو دیکھی اور نہ ہی ماہِ میر دیکھوں گا۔:)

میں بھی اسی لیے نہیں جانا چاہتا تھا دیکھنے لیکن ایک یارِ غار ہیں، وہ گھسیٹ کر لے گئے۔ اب چونکہ دیکھ لی تو فلم( اور قلم) کا قرض ادا کرنے کو کچھ لکھنے کا دل بھی چاہا :p .. اور ادبی حوالے سے گو کہ اتنی مضبوط نہ سہی لیکن ایک فلم اور تفریح کی حیثیت سے اچھی ہے۔ کم از کم آجکل کے بالی اور لالی وڈ کے کچرے سے بہت بہتر۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میرا سب آرڈینیٹ مجھے روز کہتا/کہتی ہے کہ سر میرے ساتھ ماہ میر دیکھنے چلیں، میں کہتا ہوں میں نہیں جانا۔ میں دیکھنی بھی نہیں یہ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرا سب آرڈینیٹ مجھے روز کہتا/کہتی ہے کہ سر میرے ساتھ ماہ میر دیکھنے چلیں، میں کہتا ہوں میں نہیں جانا۔ میں دیکھنی بھی نہیں یہ۔
برادرم عثمان آپ سمجھے نہیں، سارا زور تو اس (/) پر تھا، انکار کی وجہ "سیریس" بھی ہو سکتی ہے :)
 

شہزاد وحید

محفلین
کہتا، کہتی۔۔۔۔ ایک جگہ ٹک جاؤ میاں :p


برادرم عثمان آپ سمجھے نہیں، سارا زور تو اس (/) پر تھا، انکار کی وجہ "سیریس" بھی ہو سکتی ہے :)

جتنے منہ اتنی باتیں :LOL:
 

محمد امین

لائبریرین
جتنے منہ اتنی باتیں :LOL:

اتنا پپو بچہ زیادہ عرصہ کنوارا رہے تو دنیا تو باتیں ہی بناتی ہے۔۔۔ جلد ہی ہاتھ پیلے کروالو قبل اس کے کے تمہاری/تمہارے ہم جولی/جولیاں سب سہاگ اور سہاگنیں بن جائیں اور تم اکیلے رہ جاؤ :p
 
Top