فلوریڈہ میں زمین دھنسنے کی تازہ ترین اور واضح تصاویر۔۔۔

قابل غور اور باعث عبرت بات یہ ہے کہ جیفری بش کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ہے اور امدادی کارکن اب لاش کی بازیابی سے مایوس ہو چکے ہیں ۔۔۔
article-2288410-187426C5000005DC-169_964x655.jpg

article-2288410-1874249E000005DC-630_964x635.jpg

article-2288410-187426EC000005DC-704_964x664.jpg
 
عینی شاہ

محفلین
ویسے بہت حیرت کی بات ہے ۔۔کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔ لیکن اللہ چاہے تو بہت کچھ ہو اور نہیں بھی ہو سکتا ۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویسے بہت حیرت کی بات ہے ۔۔کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔ لیکن اللہ چاہے تو بہت کچھ ہو اور نہیں بھی ہو سکتا ۔

فلوریڈا میں زمین میں ایسے سوراخ کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کافی گہرے ہوتے ہیں۔ یہ گھر بھی ایسے ہی سوراخ پر تعمیر کیا گیا تھا لیکن ان کو اس کا علم نہیں تھا۔ ظاہری بات ہے کہ اگر زمین میں اتنا بڑا سوراخ ہو اور اس پر تھوڑی سی مٹی ہو تو وہ مٹی کسی بھی وقت ڈھے سکتی ہے۔ اس شخص کی بد قسمتی یہ تھی کہ یہ سوراخ عین بیڈ روم کے نیچے تھا۔
 
اچھا یہ بتائیں کہ جس سوراخ کے بارے میں لکھا ہے وہ کیا ایسے ہی ہوتے ہیں نرم زمین والے جب کسی زمین میں ھل چلایا جاتا ہے تو پاؤں اندر رکھنے پر ہمارا پورا پاؤن اندر دھنس جاتا ہے ۔کاز یہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا ایک بار گاؤں میں بلکل فریزش ھل چلی ہوئی زمین میں میں نے پاؤں دالا تو وہ تو نکل آیا لیکن میرا جوتا نہ ملا کافی تلاش کرنے پر بھی ۔
 
سید ذیشان

محفلین
اچھا یہ بتائیں کہ جس سوراخ کے بارے میں لکھا ہے وہ کیا ایسے ہی ہوتے ہیں نرم زمین والے جب کسی زمین میں ھل چلایا جاتا ہے تو پاؤں اندر رکھنے پر ہمارا پورا پاؤن اندر دھنس جاتا ہے ۔۔کاز یہ میرے ساتھ بھی ہوا تھا ایک بار گاؤں میں بلکل فریزش ھل چلی ہوئی زمین میں میں نے پاؤں دالا تو وہ تو نکل آیا لیکن میرا جوتا نہ ملا کافی تلاش کرنے پر بھی ۔

نہیں یہ سوراخ تو بہت بڑے ہوتے ہیں کبھی کبھی پورے گھر بھی دھنسا دیتے ہیں۔ مثلاً یہ تصویر دیکھیں۔ گواٹمالا میں تین منزلہ فیکٹری زمین میں دھنس گئی تھی۔
giant-sinkhole-guatemala-city-why_21263_600x450.jpg

sinkholes-holes-ground-2007-guatemala-sinkhole_21282_600x450.jpg
 
سید ذیشان

محفلین
یہ بتاتا چلوں کہ عام طور پر یہ زیادہ بارش والے علاقوں میں بنتے ہیں۔ پاکستان میں ایسا ہونا کافی محال ہے۔
 
عینی شاہ

محفلین
یہ تو واقعی بہت برے بڑے ہیں ۔تو کیا مکان بناتے وقت لوگوں کو نہیں پتہ چلتا ان کے اباؤٹ یا پھر یہ بعد میں بن جاتے ہیں کودبخود ؟ کاز مکان کے لیئے بیسمنٹ بنانے کے لیئے کافی کھودی جاتی ہے زمین ۔
 
مکان بناتے وقت اس کا پتہ لگانا مشکل ہے کیونکہ اس وقت یہ مٹی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ لیکن پانی یا کسی اور قدرتی عمل کی وجہ سے یہ مٹی آہستہ آہستہ کمزور ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اچانک ایک دن سوراخ بن جاتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
دیکھے تو خیر نہیں لیکن ان کے متعلق پڑھا ضرور تھا۔ اور ہاں ایک دفعہ ایک ڈاکومینٹری دیکھی تھی اور وہ اتنا بڑا بلیک ہول تھا کہ وہ ہیلی کوپٹر اس میں لے گئےتھے اور سرچ لائٹ کی روشنی میں بھی انہیں دور تک کچھ نظر نہیں آتا تھا۔
 
ن

نامعلوم اول

مہمان

محترم بلیک ہول ایک بالکل مختلف چیز ہے۔ اس کے بارے میں نظریہ یہ ہے کہ جو چیز اس میں ایک بار چلی جائے پھر باہر نہیں نکل سکتی۔ حتیٰ کے روشنی بھی اس میں داخل ہونے کے بعد اس کا حصہ بن جاتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے بلیک ہول کہتے ہیں۔ کیونکہ روشنی کو جذب کر لینے کی وجہ سے، وہ نظر نہیں آتا۔ زمین پر بلیک ہول موجود نہیں۔ خلاؤں میں دور ان کے آثار ملتے ہیں۔ یہ اپنی آس پاس کی ہر چیز کو نگلتے جاتے ہیں۔ اس طرح ان کی کمیت بڑھتی چلی جاتی ہے۔ انھیں ستاروں کی فیکٹری بھی کہا جاتا ہے۔ نظریہ یہ ہے کہ جب کسی بلیک ہول میں حد سے زیادہ "ماس" یعنی کمیت جمع ہو جائے، تو وہ اپنی اندرونی توانائی کے باعث بالآخر پھٹے گا اور اس میں موجود مادہ نئے ستاروں اور کائناتی نظاموں کی پیدائش کی صورت میں ظاہر ہو گا۔
 
سید ذیشان

محفلین
دیکھے تو خیر نہیں لیکن ان کے متعلق پڑھا ضرور تھا۔ اور ہاں ایک دفعہ ایک ڈاکومینٹری دیکھی تھی اور وہ اتنا بڑا بلیک ہول تھا کہ وہ ہیلی کوپٹر اس میں لے گئےتھے اور سرچ لائٹ کی روشنی میں بھی انہیں دور تک کچھ نظر نہیں آتا تھا۔

شائد آپ زیر زمین قدرتی سرنگوں کی بات کر رہے ہیں جیسے کہ جنوبی امریکہ میں پائے جاتے ہیں۔
 
Top