فنش کھانے کی ترکیب

زیک

مسافر
قیصرانی اور اعجاز : سنا ہے فنلینڈ کا روایتی کھانا ہے بلڈ پین‌کیک۔ کیا آپ اس کی ترکیب لکھ سکتے ہیں؟ اور اگر تصویر ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔

اور ہاں سنا ہے کہ یہ لنگنبیری جیم کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ سو اس کی ترکیب بھی عنایت کر دیں۔

شکریہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی جناب، یہ لیں۔ کل تفصیلی ترکیب لکھ سکتا ہوں۔ ابھی جو کچھ معلوم ہے، وہ یہ رہا

کسی بھی جانور کا خون (یہاں Pig کا خون استعمال ہوتا ہے) لے کر اس میں آٹا اور کسی جانور کا جگر یعنی Liver اور انڈا ملایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے فرائنگ پین میں‌ پکایا جاتا ہے تاکہ پین کیک کی شکل اختیار کر لے

باقی دونوں‌ کی مکمل ترکیب بمع مقداروں کے کل صبح بتا سکتا ہوں
 
قیصرانی

لائبریرین
Adding picture

فننش بلڈ پین کیک

4473806_00dd1deec6_m.jpg
 
اعجاز

محفلین
مجھے آج تک یہاں‌ کوئی فنش کھانے کو کھانے یا کم از کم پسند کرنے والا نہیں‌ ملا۔
اور مجھے پتا ہوتا کہ یہ لوگ اتنی عجیب و غریب چیزیں‌ بناتے ہیں‌ اور کھاتے ہیں‌ تو میں‌ کبھی کسی سے پوچھتا بھی نا:grin:

لیکن اب بس ۔۔۔ اچھا کیا بتا دیا۔ اخ
 
لگتا ہے کہ Musta makkara نہیں دیکھا کبھی :rolleyes:
 
Top