فنِ تعمیر میں جدت طرازیاں

ایم آئی پی آئی ایم کے آرکیٹیکچرل ریویو فیوچر پراجیکٹ کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس مقابلے ان زیرِ تعمیر یا ناتعمیر شدہ عمارتوں کے ڈیزائن شامل کیے جاتے ہیں، اور اس کا مقصد تخلیقیت کو اجاگر کرنا ہے۔

ان ایوارڈز کا مجموعی فاتح چین کے شہر ووجیانگ میں واقع ’سانس لیتے مینار‘ نامی 75 منزلہ عمارت کو ٹھہرایا گیا ہے۔ اس عمارت کا ڈیزائن سکڈمور اونگز اینڈ میرل نے تیار کیا تھا۔

130206172304_overall-winner-skidmore-owi.jpg

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ٹینس سٹی سٹیڈیم کے بارے میں ججوں نے کہا: ’فنِ تعمیر کا ایک مثالی نمونہ جو ماحولیاتی حکمتِ عملی اور انجینیئرنگ کا امتزاج پیش کرتا ہے۔‘

130206171610_doha-tennis-city-stadium.jpg
 
دفتر کے زمرے میں ٹرائی جی نامی عمارت کو اول قرار دیا گیا۔ اس عمارت کے بارے میں کہا گیا کہ یہاں رات اور دن دونوں میں عمدگی سے کام ہو سکتا ہے۔

130206172310_tri-g-office.jpg
 
قبرص میں پیدل چلنے والوں کے لیے پل۔ جس کے بارے میں ججوں نے لکھا، ’یہ پراجیکٹ عوامی فائدے کے لیے کینٹی لیور شہتیر کا عمدہ استعمال کرتا ہے۔‘

130206171614_footbridge-in-tasos.jpg
 
Top