فنکشن کے لئے کچھ آئیڈیاز درکار ہیں۔

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم خواتین و حضرات :)
نہیں نہیں میں خطاب کرنے نہیں آئی نا ہی آپ سے ووٹ مانگنے آئی ہوں ، مسئلہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں کچھ مدد رکار ہے ، جیسا کہ آپ سب کو پتا ہے کہ ہمارے پروموشن ٹیسٹ ہورہے ہیں ، اور انہی کے دوران ٹیچرز نے ایک فنکشن کا فیصلہ کر لیا۔
آپ سب یہ سوچ رہے ہوں گے کہ لو جی پیپرز کے درمیان کیا آفت آن پڑی ۔
نہیں آفت نہیں آئی ، ہوا یوں کہ پورے سال میں ہمارا سٹاف کوئی بھی ٹور یا فنکشن ارینج نہیں کر پایا اس لئے یہ سوچا گیا کہ پیپرز کے درمیان ہی ہو جائے کیونکہ پیپرز صرف ایم اے کے ہو رہے ہیں ۔ خیر تو میں یہ کہہ رہی تھی کہ ہمیں اس فنکشن میں کچھ آئیڈیاز درکاز ہیں ۔
جیسے کہ فنی ڈرامہ ، قوالی ، یا ایسے کھیل جو دس یا پندرہ منٹ سے زیادہ کے نا ہوں ۔
چونکہ ہم پیپر کی تیاری میں مصروف ہوے ہیں اس لئے ہم نے سوچا کہ آپ بہن بھائی ضرور ہماری مدد کریں گے۔:)
جوابات کا انتظار رہے گا ۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
ہائے ناعمہ ٹیچر کو کہو ناں وہ خود ہی کچھ سجیسٹ کر دیں
اب تم غریب کیا کیا کرو۔۔ پڑھو یا سوچو :D
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو لڑکیوں کے اسکول کالج میں کوئی شو دیکھتا ہی نہیں، تو میں بھلا کیا مشورہ دے سکتا ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ناعمہ ، یہ بتائیں کہ کالج کا احاطہ کتنا بڑا ہے ؟ اور فنکشن مختصر نوعیت کا ہے یا بڑے پیمانے پر ؟ کتنے لوگ ہوں گے؟
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
"بزمِ طارق عزیز" دیکھا کیجیے ۔۔۔ ہر طرح کا "سکرپٹ" مل جائے گا ۔۔۔ "عزیزانِ من" سے لے کر "پاکستان زندہ باد" کے دوران "کوئز" بھی ہوتا ہے، بیت بازی بھی ہوتی ہے ۔۔۔ "کرسی" کے لیے "جنگ" بھی ہوتی ہے ۔۔۔ ایک آدھ گانا اور پھر رہی سہی کسر "طارق عزیز" خود پوری کر دیتے ہیں ۔۔۔ ہاں "طارق عزیز" صاحب کون بنے گا؟ یہ "سو روپے" کا سوال ہے ۔۔۔ جواب مل گیا تو "الیکٹرا" آپ کا ہوا ۔۔۔
 

ساجد

محفلین
ناعمہ عزیز ، سیاست میں دماغ کھپ کھپا کر کچھ بچ جائے تو نصف بہتر کے کام آ جاتا ہے :)۔ ہاں البتہ اپنے فنکشن کی پبلسٹی کروانی ہو تو بتاؤ کہ اپنا کام ہی توا لگانا (ایڈورٹائزنگ) ہے۔
 
Top