سبق فنکشن (Function)

فنکشن (Function)
فنکشن کا بنیادی مقصد کوڈ کو گروپ کرنا ور بار بار چلانا ہوتا ہے۔فنکشن کے بغیر ایسے کوڈ کو بار بار کاپی پیسٹ کرکے چلانا پڑے گا۔

فنکشن منظم اور دوبارہ استعمال کے قابل کوڈ کا ایک بلاک (block) ہوتا ہے جس سے عموما کوئی ایک کام لیا جاتا ہے ۔ فنکشن کسی بھی پروگرام میں ایسا حصہ ہوتا ہے جسے بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے ، اس لیے اسے ایسے کوڈ کو کسی نام کے ساتھ محفوظ کر لیا جاتا ہے ۔

فنکشن کسی بھی اطلاقیہ کے لیے بہتر معیار فراہم کرتے ہیں اور کوڈ کو اعلی درجہ پر پھر سے قابل استعمال بنا دیتے ہیں۔

صارف وضع کردہ (User Defined Function)

بہت سے فنکشن پائتھون میں پہلے سے میسر ہیں مگر اگر کوئی صارف چاہے تو وہ اپنی مرضی سے بھی فنکشن بنا سکتا ہے جو صارف وضع کردہ فنکشن کہلاتے ہیں۔
 
فنکشن مثالیں
فنکشن کو سمجھنے کے لیے مثالوں سے بہتر ذریعہ اور کوئی نہیں۔

PHP:
>>> def hello():
        print('Welcome to Python Course')

>>> hello()
Welcome to Python Course


مندرجہ ذیل کوڈ میں ایک فنکشن بنایا گیا ہے جس کا نام add رکھا گیا ہے ۔ اس میں دو نمبر بھیجے جا سکتے ہیں جن کو جمع کرکے واپس کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> def add(x,y):
    ''' THIS FUNCTION ADD TWO NUMBERS '''
        return x+y

>>> add (55,66)
121
>>> add(1000,1)
1001

پہلی لائن جو تین واوین (quotes) میں گھرا ایک تبصرہ ہے doc string کہلاتی ہے۔
اس فنکشن میں دی گئی کسی بھی اسٹرنگ کو پرنٹ کیا جا رہا ہے۔

PHP:
>>> def printme( str ):
        print (str)

>>> printme("Ahmad")
Ahmad

>>> printme("What is going on?")
What is going on?
 
تعمیر شدہ فنکشن Built-In Functions
پائتھون ہمیں پہلے سے تعمیرشدہ کچھ فنکشن فراہم کرتی ہے جو عمومی ضرورت کے کام انجام دیتے ہیں۔ انہیں ہم تعمیر شدہ یا تیار شدہ فنکشن کہیں گے۔
پائتھون بلٹ ان فنکشن کی فہرست دیکھنے کے لئے ہم درج ذیل کمانڈ استعمال کرتے ہیں۔

کوڈ:
>>>dir(__builtins__)

ان میں سے کچھ فنکشن زیادہ استعمال ہوتے ہیں باقی اپنی ضرورت پر، جنہیں فی الفور سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اگر کسی تعمیرشدہ فنکشن پر وضاحت درکار ہو تو اس فنکشن کا نام help میں لکھ کر Enter کر دیں۔

PHP:
>>> help(pow)
Help on built-in function pow in module builtins:
pow(...)
   pow(x, y[, z]) -> number

   With two arguments, equivalent to x**y.  With three arguments,
   equivalent to (x**y) % z, but may be more efficient (e.g. for longs).

تعمیرشدہ فنکشن کی چند مثالیں۔
کوڈ:
str()
int()
min()
max()
 
Top