فوجی عدالتوں کی مدت دو سال، قیام کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے گی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تمام پارلیمانی پارٹیز کی طرف سے ملک میں دو سال کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام پر رضا مندی ظاہر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوجی عدالتیں افواج پاکستان کے حاضر سروس افسران کے سربراہی میں صرف دہشتگردی کے مقدمات کی سماعت کریں گی ۔ یہ عدالتیں ہر مقدمے کی تیز ترین سماعت کر کے جلد سے جلد فیصلے دیں گی اور سزاؤں پر بھی فوری عملدر آمد کیا جائے گا۔ اس امر کو آئینی تحفظ دینے کیلئے تمام جماعتیں اتفاق رائے سے آئینی ترمیم کی منظوری بھی دیں گی۔