فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی

جاسم محمد

محفلین
فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی
197898_2117885_updates.jpeg

تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی — فوٹو: بی سی سی آئی

فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑ گئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا۔

بھارتی شہر رانچی میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 104 اور ایرون فنچ 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 اور محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور بھارت کی پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سنچری بھی رائیگاں گئی اور وہ 123 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور رچرڈ سن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی میچ فیس فوجی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جینٹلمین گیم کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
زیک

مسافر
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جینٹلمین گیم کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان کا اس سے کیا تعلق؟ پاکستانی ٹیم نے تو اپنی فوج کے کہنے پر پش اپس بھی کئے تھے
 
زیک

مسافر
یعنی پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں کسی رول کی خلاف ورزی ہو تو انڈیا اور بنگلہ دیش بھی اس پر اعتراض کر سکتے ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں کسی رول کی خلاف ورزی ہو تو انڈیا اور بنگلہ دیش بھی اس پر اعتراض کر سکتے ہیں؟
یہ تو کچھ بھی نہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے سیدھا سیدھا پاکستان کو آئی سی سی سے بے دخل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ پاکستان نے تو اسکے مقابلہ میں چھوٹا سا اعتراض کیا ہے تاکہ کرکٹ سیاست سے پاک کھیل رہے۔
 
گلزار خان

آپ سوتے کب ہیں میرا مطلب ہے آفلائن کب ہوتے ہیں
 
جاسم محمد

محفلین
کھلاڑیوں نے کہا تھا کہ وہ جیت گئے تو پش اپس لگائیں گے۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے اس وقت مصباح ٹیم کیپٹن تھے اور ٹیم ناقص فٹنس کی وجہ سے مسلسل شکست کا دو چار تھی۔ ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو کچھ عرصہ کیلئے آرمی بوٹ کیمپ بھیجا تھا۔ جس کے بعد وہ سب تندرست و توانا ہو کر فارم میں واپس آئے تھے۔ پش اپس اس بوٹ کیمپ کی یاد میں لگائے گئے تھے
 
محمد وارث

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے پاکستان کے کھلاریوں کے ڈنڈ پیلنے کا معاملہ فٹنس سے تعلق رکھتا تھا جبکہ فوجی ٹوپی تو ایک بالکل ہی دوسری بات ہے جس کا کھیل سے دور دور کا تعلق نہیں بنتا ۔
شاید یہی وجہ ہے کہ اس پر اتنا سخت اعتراض بھی نہیں ہوا تھا ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پاکستان کا اس سے کیا تعلق؟ پاکستانی ٹیم نے تو اپنی فوج کے کہنے پر پش اپس بھی کئے تھے
فوج نے کہاں کہا تھا بھئی ؟۔ وہ تو کھلاڑیوں نے رضا کارانہ طور پر کیے تھے وہ بھی کھیل ختم ہونے کے بعد اور شاید گراؤنڈ سے باہر۔ :)
 
زیک

مسافر
یہ تو کچھ بھی نہیں۔ پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے سیدھا سیدھا پاکستان کو آئی سی سی سے بے دخل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ پاکستان نے تو اسکے مقابلہ میں چھوٹا سا اعتراض کیا ہے تاکہ کرکٹ سیاست سے پاک کھیل رہے۔
آئی سی سی سے نکالنے کی حرکت غلط سہی لیکن بالکل مختلف نوعیت کی تھی۔

انڈین ٹیم کا کموفلاج ٹوپیاں پہننا فضول حرکت تھی لیکن پاکستان کا اس سے کیا تعلق؟
 
اگر آئی سی سی کوئی ایکشن نہ لے تو پاکستان کو چاہیے کہ فوجی ڈریس جیسی کِٹ بنائیں اور وہ پہن کر کھیلیں۔۔
ویسے آج کل ایک ونڈیز باؤلر بھی وکٹ لینے کے بعد فوجی پریڈ اور سیلوٹ کرتا ہے۔
 
شکیب

محفلین
مجھے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں لگتی۔
اسے حب الوطنی کے تناظر میں دیکھیے۔ وہ پلیئرز جن کے ملک میں حال ہی میں 40 فوجی جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں ”شہید“ ہوئے ہیں، چنانچہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سادا سا احتجاج ہے۔
ویسے ہی جیسے فٹ بال میں ریسزم کے خلاف بے ضرر پوسٹرز یا چھوٹے موٹے پیغامات کے ذریعے احتجاج ہوتے ہیں۔
 
Top