سید عاطف علی
لائبریرین
آئی سی سی نے کچھ ایکشن لیا ہے اس بارے میں ؟
یا صرف کوئی وارننگ وغیرہ ؟
یا صرف کوئی وارننگ وغیرہ ؟
بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کھیل سیاست سے پاک ہونی چاہئے۔ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ماضی میں ہٹلر دور کے اولمپکس سے اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں کھیلوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔مجھے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں لگتی۔
اسے حب الوطنی کے تناظر میں دیکھیے۔ وہ پلیئرز جن کے ملک میں حال ہی میں 40 فوجی جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں ”شہید“ ہوئے ہیں، چنانچہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سادا سا احتجاج ہے۔
ویسے ہی جیسے فٹ بال میں ریسزم کے خلاف بے ضرر پوسٹرز یا چھوٹے موٹے پیغامات کے ذریعے احتجاج ہوتے ہیں۔
اور میرے مراسلے کا بنیادی نکتہ ہے کہ یہ سیاست نہیں، احتجاج یا دکھ کا اظہار ہے۔بنیادی نکتہ یہ ہے کہ کھیل سیاست سے پاک ہونی چاہئے۔ یہ مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے۔ ماضی میں ہٹلر دور کے اولمپکس سے اس قسم کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ جہاں کھیلوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔
اگر آئی سی سی کوئی ایکشن نہ لے تو پاکستان کو چاہیے کہ فوجی ڈریس جیسی کِٹ بنائیں اور وہ پہن کر کھیلیں۔۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سب آئی سی سی سے ’’اجازت‘‘ لینے کے بعد کیا گیا۔ یعنی ساری کی ساری دال ہی کالی ہےآئی سی سی نے کچھ ایکشن لیا ہے اس بارے میں ؟
ویسے آج کل کرکٹ کے قوانین میں بہت زیادہ سختی ہے ۔مجھے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں لگتی۔
اسے حب الوطنی کے تناظر میں دیکھیے۔ وہ پلیئرز جن کے ملک میں حال ہی میں 40 فوجی جوان ایک دہشت گردانہ حملے میں ”شہید“ ہوئے ہیں، چنانچہ یہ دہشت گردی کے خلاف ایک سادا سا احتجاج ہے۔
ویسے ہی جیسے فٹ بال میں ریسزم کے خلاف بے ضرر پوسٹرز یا چھوٹے موٹے پیغامات کے ذریعے احتجاج ہوتے ہیں۔
احتجاج کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ پلوامہ حملے کے فورا بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کو کہا تھا۔اور میرے مراسلے کا بنیادی نکتہ ہے کہ یہ سیاست نہیں، احتجاج یا دکھ کا اظہار ہے۔
فوجی ٹوپی پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑگئی
تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی — فوٹو: بی سی سی آئی
فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کو منہ کی کھانی پڑ گئی، آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میچ میں 32 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا۔
بھارتی شہر رانچی میں کھیلے گئے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔ عثمان خواجہ 104 اور ایرون فنچ 93 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے 3 اور محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور بھارت کی پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی سنچری بھی رائیگاں گئی اور وہ 123 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور رچرڈ سن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
دوسری جانب بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی اور ساتھ ہی میچ فیس فوجی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اس اقدام کی پاکستان نے مذمت کی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جینٹلمین گیم کو سیاست زدہ کرنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس کا انجام بھی تو دیکھیں کیا ہوا۔ ہمارا "سست" ترین پائلٹ میدان میں سرجیکل اسٹرائیک کے بعد قومی ہیرو بن گیاتو یہ سیدھا سادا اپنی سینا کانَیِتک سُدھار لگے گا وِرودھ نہیں ۔
معلوماتی۔ویسے آج کل کرکٹ کے قوانین میں بہت زیادہ سختی ہے ۔
کھلاڑیوں کی آپس میں نوک جھونک کو تو چھوڑیئے پہلے تو کھلاڑی امپائر کے سینے پر انگلی رکھ کر بے عزتی کردیتا تھا ۔ اب کوئی کھلاڑی ذرا ایسا کر کے دکھائے ۔
پاکستانی امپائر شکور رانا اور انگلش کپتان مائک گیٹنگ والا قصہ یاد ہو گا ۔
میرا تبصرہ ٹوپی سے متعلق تھا یعنی اس لڑی کے عنوان سے متعلق۔احتجاج کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ پلوامہ حملے کے فورا بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی میں پاکستان کے خلاف ایکشن لینے کو کہا تھا۔
Pulwama attack: BCCI calls on ICC to act following Kashmir incident
بھارتی کھلاڑیوں نے اجازت کے بعد فوجی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلا: آئی سی سیاور یہاں فوجی ٹوپی مقتولین سے ہمدردی کا اشارہ معلوم ہوتا ہے ؟
جناب عالی آپ نے کیا زبردست اونٹوں میں سے بھیڑ (SHEEP)پہچانی ہے۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے سینے کے سرطان کے اویئرنیس کے لیے پوری گلابی وردی پہنی تھی ۔ وہ خواتین مریضوں سے ہمدردی اور آگہی کا ایک اشارہ تھا۔ کای یہ آئی سی سی کی منظوری یا حکم کے تحت تھا ؟
اور یہاں فوجی ٹوپی مقتولین سے ہمدردی کا اشارہ معلوم ہوتا ہے ؟
سرفراز احمد بھی پاک فوج کے سپاہی بن گئےیہ کب کا نمونہ ہے۔؟
اس وردی کا مقصد وہی تھا۔کیا سرفراز نے وردی پہن کر کرکٹ کھیلی تھی؟
بالکل متفق ، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ کھیل کی حدود سے باہر آپ کوئی بھی ذاتی مقصد حاصل کر سکنے کے مجاز ہیں ۔اس وردی کا مقصد وہی تھا۔
فینسی ڈریس شو، ایکٹنگ وغیرہ کی حد تک وردی کا استعمال جائز ہے۔فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی وقتی طور پر وردی پہنی جا سکتی ہے۔ البتہ پروفیشنل کھیل میں اس کا استعمال سیاسی ملاوٹ کی وجہ سے ناجائز ہو جاتا ہے۔ویسے ایک سوال ہے کہ عام آدمی کا آرمی (یا پولیس کی سرکاری) وردی پہننا پبلک جگہ پرکسی ممانعت یا جرم کی حد میں آسکتا ہے ؟ کیوں کہ وردی عہدے کے مطابق ہوتی ہے ۔