حسینی
محفلین
'فوج کو سیاسی اور جمہوری معاملات میں مداخلت کا حق نہیں'
لاہور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے لیکن اسے سیاسی و جمہوری معاملات میں مداخلت کا براہ راست حق نہیں، فوج کا سیاست میں مداخلت کا حق تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
امیر جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کے بیان کے بعد ایک طرف سیاسی جماعتوں کے رہنما برہم تھے تو دوسری جانب آئی ایس پی آر بیان سے متعلق وضاحت طلب کر رہی تھی۔ اس صورت حال کے پیش نظر جماعت اسلامی کا ایک اعلی سطح اجلاس منصورہ میں ہوا جس کی صدارت امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کی۔ اجلاس کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے کہا فوج کی قربانیوں کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے تاہم ان حقائق کے باوجود فوج کا سیاست میں مداخلت کا حق تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا اس وقت جب ملک میں ڈرون حملوں کے روکنے کی بات ہو رہی ہے ایک خاص گروہ ضمنی بحث کو چھیڑ کر قوم کو اس میں الجھا رہا ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ فوجی آمر کی پالیسی کو اب ختم کر دینا چاہیے۔
۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/200354_1

آخری تدوین: