فورم انٹرفیس میں اردو ترجمہ سے متعلق مسائل اور تجاویز

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
فورم کو اپگریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے انٹرفیس کے اردو ترجمہ کو بھی اپڈیٹ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ ترجمہ ابھی مکمل نہیں ہے اور کئی جگہ اس میں بہتری کی گنجائش بھی ہے۔ اس لڑی کا مقصد فورم انٹرفیس پر ایسی ہی جگہوں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں ترجمہ کو مکمل کیا جا سکے اور اسے بہتر بنایا جا سکے۔ امید کرتا ہوں کہ سب محفلین اس میں مثبت انداز میں حصہ لیں گے۔
والسلام
 

فہد اشرف

محفلین
مکالمے میں Edit, Star اور Leave کا ترجمہ نہیں ہوا ہے ابھی۔
ریٹنگز میں you and محفلین کے نام لکھ کر آتا ہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ابھی تک اچھی خاصی جگہوں پر انگریزی نظر آرہی ہے ۔ امید ہے کہ جوں جوں تکنیکی معاونین کو وقت ملتا جائے گا یہ انگریزی الفاظ اردو میں نظر آنے لگیں گے ۔ آپ تمام ماہرین کا بہت بہت شکریہ ! اللّٰہ کریم آپ لوگوں کے لئے ہر قدم آسانیاں پیدا فرمائے اور مشکلات کو حل کرے ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فلٹرز کا ترجمہ چھلنیاں مزاحیہ اور اچھا لگا ۔ دیکھتے ہی چہرے پر مسکرہٹ آگئی۔ یوں تو انٹر نیٹ کے تناظر میں فلٹر کا لفظ اردو میں عام مستعمل ہے لیکن ہوسکتا ہے رفتہ رفتہ چھلنیوں کا چلن بھی ہو ہی جائے۔
ویسے جن صاحب نے بھی یہ ترجمہ فرمایا ہے "اُن" کی نذر یہ دو فی البدیہہ اشعار ! :):):)
چھلنیاں آگئی ہیں محفل میں
خس و خاشاک بن نہ جاؤں میں
دبلا پتلا ہوں خوف ہے مجھ کو
کسی چھلنی سے چَھن نہ جاؤں میں
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
چھلنیاں کی ذیلی فہرست کے لئے کچھ تجاویز:
۔ "بطور انتخاب محفوظ کریں" کے بجائے " مندرجہ بالا منتخبات محفوظ کریں "
۔ "یہ چھلنیاں ہر مرتبہ آپ کی آمد پر زیر استعمال ہوں گی۔" کے بجائے "یہ منتخبات آپ کی ہر آئندہ آمد پر فعال رہیں گے"
۔ آخر میں "چھلنی" کے بٹن پر "چھانئے " زیادہ پرلطف رہے گا ۔
"چھلنی کیجئے" اور زیادہ مزیدار لگے گا۔:grin:
 
آخری تدوین:
Top