فورم اور ویب پیڈ قابلیت استعمال

نعمان

محفلین
اردو محفل کو بہتر بنانے کے حوالے سے چند تجاویز پیش خدمت ہیں۔

اردو محفل پر مختلف صفحات دیکھتے ہوئےٹائٹل بار میں مندرجہ ذیل سطر نظر آتی ہے۔

پہلا یونیکوڈ اردو فورم - اردو محفل First Unicode Urdu Forum Urdu Mehfil :: موضوع دیکھئیے - موضوع کا عنوان

میرے خیال میں یہاں First Unicode Urdu Forum Urdu Mehfil :: اور پہلا یونیکوڈ اردو فورم اضافی ہیں اور ان کا ہٹائے جانا کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے۔
۱۔ صارف اپنی ٹائٹل بار دیکھ کر اندازہ لگا سکتا ہے کہ کونسی کھڑی میں کیا کھلا ہے۔ خصوصا تب جب وہ ایک وقت میں کئی کئی تھریڈ کھولے بیٹھے ہوں۔
۲۔ ٹیبز استعمال کرنے والے صارفین کو بھی اس سے بہت سہولت ہوگی۔
۳۔ سرچ انجن میں جب اردو ویب کا کوئی صفحہ نظر آئے گا تو اس کا ٹائٹل بمعنی بھی معلوم ہوگا اور واضح نظر بھی آئے گا۔

سرچ انجنز کے لئیے انگریزی الفاظ شامل کرنا بیکار ہے کیونکہ اس کے لئیے میٹا ٹیگز ہے اور اردو محفل کے لوگو امیج میں alt ٹیگ میں یہ معلومات ڈالی جاسکتی ہیں۔

ایک اور مسئلہ جو مجھے گراں معلوم ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اردو ویب پیڈ پر جب مجھے انگریزی میں کچھ لکھنا ہو تو ماؤس سے انگریزی کو منتخب کرنا پڑتا ہے۔ کیا اس کے لئیے کوئی کی بورڈ شارٹ کٹ اردو ویب پیڈ میں ہی شامل نہیں کیا جاسکتا؟ جیسے میں اپنے کمپیوٹر پر دونوں alt کلیدیں دبا کر کی بورڈ لے آؤٹ بدل لیتا ہوں۔

اور مسئلہ جو مجھے اکثر پیش آتا ہے وہ یہ ہے کہ مجھے تھریڈز سبسکرائب کرنے کی عادت ہے۔ اب اگر میں کسی تھریڈ پر جوابات کا نوٹیفیکیشن سبسکرائب کرنا چاہتا ہوں تو اسکے لئیے مجھے پوسٹ بھیجنا پڑتی ہے۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ہر تھریڈ کے ساتھ ایک لنک ہو اور اس پر کلک کرنے سے تھریڈ سبسکرائب ہوجائے۔
 

نعمان

محفلین
شکریہ قدیر۔

ترجموں کی تھریڈز میں یہ ایک بڑی دقت بن رہا تھا۔ اب ایک اور تبدیلی جو میرے خیال میں بہت ضروری ہے وہ ہے فورم کا ٹائٹل ٹیگ تبدیل کرنا۔ امید ہے منتظمین اس بارے میں اپنی رائے کا جلد اظہار کریں گے۔ ابھی اسوقت میرے فائر فوکس پر چھ ٹیبز کھلی ہیں جن میں سے دو اردو محفل کی ہیں جن میں صرف پہلا یونیکوڈ اردو لکھا نظر آرہا ہے۔ ونڈوز نیوی گیشن کیلئیے گنوم پینل پر صرف first unicode urdu urd پہلا یونیکوڈ اردو فرم لکھے نظر +رہے ہیں واضح رہے کہ گنوم پینل پر یہ خودبخود پھیلا نظر آتا ہے ایکس پی پر تو کچھ نظر ہی نہیں آتا ہوگا۔
 
میرے خیال سے جو کہ غلط تھا اور اب تصحیح ہو چکی ہے قدیر کی پوسٹ سے تو میں نے بھی خط تبدیل کر لیا ہے ۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
کیا ہی اچھا ہو کہ ہر تھریڈ کے ساتھ ایک لنک ہو اور اس پر کلک کرنے سے تھریڈ سبسکرائب ہوجائے۔
ہر تھریڈ کے اوپر جواب کے اوپری بٹن کے مخالف سمت لکھا ہوتا ہے

اس موضوع سے باخبر رہئیے

اسے کلک کریں۔ آپ ہر بار ایک ای میل وصول کریں گے جب اس دھاگے پر کوئی نئی پوسٹ کی جائے گی
 

نعمان

محفلین
قیصرانی بھائی بہت بہت نوازش۔ اب میں خود کو اچھا بھلا احمق محسوس کررہا ہوں۔ اب کہیں ایسا نہ ہو کوئی آئے اور بتائے کہ ٹائٹل ٹیگ کا بھی کہیں اور بیان ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نعمان نے کہا:
اب میں خود کو اچھا بھلا احمق محسوس کررہا ہوں۔ اب کہیں ایسا نہ ہو کوئی آئے اور بتائے کہ ٹائٹل ٹیگ کا بھی کہیں اور بیان ہے۔
ایسی کوئی بات نہیں جناب۔ مجھے کچھ دن پہلے پتہ چلا کہ فورم کے لنک پر کلک کرکے میں گزشتہ 24، 48 اور 72 گھنٹوں کی پوسٹس کو دیکھ سکتا ہوں جو تقریباً اسی جگہ موجود ہوتی ہیں جہاں کا میں‌ نے ابھی بتایا۔ اسی طرح ہر دھاگے کے آخر پر جو لکھا ہوتا ہے کہ گزشتہ پیغامات دیکھیئے، ا دن، ہفتہ، مہینہ، سال، آج میری نظر “شریف“ سے گزرا ہے

یہ ہماری حماقت نہیں، بلکہ عام سی بات ہوتی ہے۔ دل پر مت لیں
 

زیک

مسافر
نعمان: آپ کے باقی مسائل تو حل ہو گئے ایک صفحے کے ٹائٹل کا رہ گیا ہے۔ اسے ہم بدلنے کا سوچ رہے ہیں۔
 

نعمان

محفلین
ذیل میں ٹائٹل کے حوالے سے ایک مثال پیش ہے
کوڈ:
<title>
فورم اور ویب پیڈ قابلیت استعمال - اردو محفل موضوع دیکھئیے
</title>
 

اجنبی

محفلین
دراصل ٹائٹل بار میں خود کار طریقے سے عبارت ظاہر ہوتی ہے۔ جیسے بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگ پر ہوتا ہے کہ ٹائٹل بار میں پہلے بلاگ کا نام اور پھر صفحے کا نام ظاہر ہوتا ہے ۔ اسی طرح پی ایچ پی بی بی کے سافٹ ویر میں پہلے فورم کا نام اور پھر صفحے کا نام ظاہر ہوتا ہے ۔ اب چونکہ منتظمین نے فورم کا نام اتنا طویل رکھا ہے اس لیے صفحے کا نام کہیں آخر میں جا کر ظاہر ہوتا ہے ۔ اب یہ آپ منتظمین سے گزارش کیجیے کہ وہ فورم کا مختصر مگر جامع نام رکھیں۔
 
Top