فورم اپگریڈ نوٹس!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں آپ دوستوں کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ آنے والے کچھ ہی دنوں میں فورم کو وی بلیٹن کے حالیہ ورژن (3.8.1) پر اپگریڈ کر دیا جائے گا۔ اس کے لیے فی الحال کوئی تاریخ مخصوص نہیں کی جا رہی۔ یہ ایک میجر اپگریڈ ہے لیکن اس میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ وی بلیٹن کے نئے ورژن میں سیکیورٹی فکسز کے ساتھ ساتھ کچھ نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ان نئے فیچرز کے بارے میں بھی میں آپ کو جلد ہی معلومات فراہم کروں گا۔

والسلام
 
زبردست نبيل ساتھ‌ساتھ‌ اپگریڈ کرنے کا آسان طریقہ بھی شئیر کردیں پلیز۔ عربی میں بہت سی سائٹ پر موجود ہے۔ اردو میں بھی ہونا چاہئے
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، اپگریڈ کا طریقہ کوئی مشکل نہیں ہے۔ اس کے لیے نئے ورژن کی فائلوں کو پرانے ورژن کی فائلوں پر اوور رائیٹ کریں اور اس کے بعد فورم پر install/upgrade.php فائل کو لوڈ کریں۔ اس سے اپگریڈ خود بخود شروع ہو جائے گی۔ آپ کو صرف جاری رکھنے کے لیے بٹن پر کلک کرتے رہنا ہوگا۔
 
راسخ، اپگریڈ کا طریقہ کوئی مشکل نہیں ہے۔ اس کے لیے نئے ورژن کی فائلوں کو پرانے ورژن کی فائلوں پر اوور رائیٹ کریں اور اس کے بعد فورم پر Install/upgrade.php فائل کو لوڈ کریں۔ اس سے اپگریڈ خود بخود شروع ہو جائے گی۔ آپ کو صرف جاری رکھنے کے لیے بٹن پر کلک کرتے رہنا ہوگا۔

اچھا تو کوئی ایسی فائل ہے جس کو اوور رائٹ‌ نہیں کرنا۔ ؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
راسخ، سبھی فائلوں کو اوور رائٹ کرنا ضروری ہے۔ بس اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ نے کسی پرانی فائل میں کوئی تبدیلیاں کی تھیں تو یہی تبدیلیاں نئی فائل میں بھی کرنا ضروری ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے فورم لینگویج سیٹ کرنے والا موڈ انسٹال کیا ہوا ہے تو اس کے لیے آپ نے global.php فائل میں تبدیلی کی ہوگی۔ یہی تبدیلیاں آپ کو نئی global.php فائل میں بھی کرنےکی ضرورت پیش آئے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، فی الحال میں ٹیمپلیٹس میں کوئی بنیادی نوعیت کی تبدیلی نہیں کر رہا۔ یہ کام مشکل نہیں ہے لیکن اس میں کافی وقت درکار ہوگا۔ میں سوچ رہا ہوں کہ پہلے ایک مرتبہ اپگریڈ کر لوں، اس کے بعد موقع ملتے ہی اردو ایڈیٹر کمپوننٹ بھی بدل دوں۔
 

زیک

مسافر
محفل کو وی‌بلیٹن کی تازہ ورژن 3.8.1 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ نئ ورژن کے فیچرز کی فہرست یہاں ہے۔

اگر آپ کو اپگریڈ کے نتیجے میں کوئ مسئلہ ہو تو پلیز اس تھریڈ میں بتائیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زیک، اس مرتبہ بھی آپ کی مدد د سے اس جانگسل مرحلے سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ :)
ابھی ہو سکتا ہے کہ کچھ موڈ کام کرنا بند کر دیں۔ فورم کے آپریشن کو سٹیبل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ ابھی فورم کی ٹیمپلیٹس اپڈیٹ نہیں کی گئی ہیں۔ میں انہیں آہستہ آہستہ اپڈیٹ کرتا رہوں گا۔
 

عسکری

معطل
اچھا تو یہ بات تھی میں نے سوچا یار یہ دروازہ کس نے بند کر دیا بہت آوازیں دی کھولو کھولو پر نہیں کھلا پر میں گیا نہیں باہر بیٹھا سوچتا رہا یہ کون سا کام چل رہا ہے اندر مستری مزدور لگا رکھے ہیں کہ دروازہ بند ہے فورم کا
 

فہیم

لائبریرین
بھائی صاحب یہ دو مسئلے تو حل کردیں۔

پہلا یہ کہ اب جب لاگ ان ہوتو صرف نئے پیغامات کا آپشن ہے جبکہ پہلے ایک آپشن یہ ہوتا تھا کہ جس سے آپ وقت کے حساب سے بھی پرانی پوسٹس دیکھ سکتے تھے۔
وہ آپشن کسی کے لیے ضروری وہ یا نہ ہو میرے لیے کام کا تھا۔
اور پہلے نئے پیغامات میں بھی پرانے پیغامات نظر آتے تھے۔
لیکن اب صرف اتنے ہی آتے ہیں جو آئے ہوتے ہیں۔

دوسرا یہ کہ اگر فورم پر ہیں تو پورٹل پر آنے کا لنک غائب ہے۔
مجبوراً ایڈریس بار میں کے ذریعے پورٹل پر آنا پڑرہا ہے۔


برائے مہربانی یہ دو مسئلے تو جلد اپنی سہولت سے حل کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فہیم، میں ابھی سٹائلز کو اپڈیٹ کر رہا ہوں، اس لیے کچھ روابط وقت طور پر نظر نہیں آئیں گے۔ لیکن میں انہیں جلد ہی واپس لے آؤں گا۔ آرکیڈ کا ربط بھی نکل گیا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی۔
جن باتوں کا میں‌ نے اوپر ذکر کیا وہ تمام آپشن بمعہ آرکیڈ کے علوی نستعلیق لے آؤٹ منتخب کرنے پر آرہے ہیں۔
جبکہ اگر ڈیفالٹ لے آؤٹ سیلیکٹ کیا جائے تو ان میں سے کوئی بھی آپشن نہیں آرہا۔
ایسا کیوں ہورہا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ ابھی علوی نستعلیق سٹائل کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اسے اپڈیٹ کرنے پر بھی یہ ربط نکل جائیں گے۔ لیکن میں اس کو جلد ہی درست کر دوں گا۔
 

خرم

محفلین
مجھے تو "نئے پیغامات" پر کلک کرنے پر کہہ دیتا ہے کہ 41 سیکنڈ کے بعد کلک کیجئے گا۔ کافی دفعہ کوشش کر چکا ہوں‌مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات۔
کچھ حل اس کا بھی اے چارہ گر (نبیل بھائی)
 

خرم

محفلین
بھیا انتظار جتنا بھی کریں یہ 41 سیکنڈ شب فراق کی مانند ختم ہی نہیں‌ہوتے۔
 
Top