فورم لینگوئیج کا مسئلہ
لو جی کل کا دن تو میں بڑا زور لگاتا رہا ۔ اور پھر آخر میں ادھر شکایت کر کے چلا گیا۔ سیانے درست کہتے ہیں ٹھنڈے دماغ سے کیا جانے والا کام ہمیشہ کم سے کم مشاکل کا سبب بنتا ہے ۔
فورم پر زبانوں کا یہ مسئلہ حل کیسے ہوا
انگریزی زبان کی مین لینگوئیج فائل میں کریکٹر اینکوڈنگ آئی ایس او ۔1458 یا کوئی اور ہو تو اردو الفاظ ایک مشین لینگوئیج کی صورت نظر آتے ہیں ۔ اسکا سادہ ترین حل ہے کہ مین لینگوئیج فائل کی اینکوڈنگ کو اس میں utf-8 کر لیجئے ۔ بس یہ سادہ سی بات ہے جس نے میرا کل سے توا لگایا ہوا تھا۔ الحمدللہ یہ مسئلہ حل ہوا اب دیکھتے ہیں دیگر مسائل کو اگر کوئی سامنے آئے تو ۔
باقی راوی عیش ہی عیش لکھتا ہے ۔
شکریہ نبیل اور زکریا ۔ انشاء اللہ مزید تکلیفیں دیتا رہوں گا ۔
