فورم میں بعض سیکشن میں لکھنے کی پابندی

مصطفے قاسم

محفلین
السلام علیکم!
کافی عرصے کے بعد محفل میں دوبارہ حاضری دی مگر آتے ہی ایک مسلہ درپیش آگیا کہ محفل کے بعض حصوں مثال کے طور پر شاعری میں جب کوئی نیا موضوع شروع کرنے کی جسارت کرتا ہوں تو عندیہ دے دیا جاتا ہے کہ مجھے اجازت نہیں ہے۔ براہ مہربانی اس سے نجات کا طریقہ بتائیں!
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم مصطفٰی قاسم صاحب،

میرے خیال میں آپ لائبریری کے 'شاعری' سیکشن میں پوسٹ کرنا چاہ رہے ہونگے، وہاں صرف 'لائبریری اراکین' ہی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

میں آپ کو 'محفلِ ادب' کے 'پسندیدہ کلام' میں خوش آمدید کہتا ہوں، یہاں جتنی مرضی شاعری پوسٹ کریں۔

والسلام
 
مصطفی بھائی۔ آپ نے اپنے دستخط میں جو آیت لگا رکھی ہے وہ درست نظر نہیں آ رہی۔ دستخط میں ترمیم والے صفحے پر جا کر اسے ٹریڈیشنل عریبک فونٹ دے دیں تو امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ یہ مراسلہ عنوان سے مطابقت نہیں رکھتا لیکن کیونکہ قرآنی آیت کا معاملہ ہے اس لیے پوسٹ کر رہا ہوں۔ تکلیف کے لیے معذرت۔
 

الف عین

لائبریرین
ماضی میں کہاں پوسٹ کیا تھا، اس کا لنک دیں۔۔
دستخط کی آیت میں محض عربی کی ’ہ‘ کی گڑبڑ ہے، اس کو تدوین کر کے عربی ہ کی جگہ اردو کی ہ لگا دیں تو درست ہو جائے گی
یہ کام میں ہی ن ہ کر دوں۔۔ اس کو کاپی پیسٹ کرلیں:

اِنَّمَا يُرِيدُ اللَّہ لِيُذْہبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَہْلَ الْبَيْتِ وَيُطَہّرَكُمْ تَطْہيرًا
 

مصطفے قاسم

محفلین
سلام و علیکم!
جی محترم آپ کے حکم کے مطابق آیت کو عربی میں تبدیل کر دیا ہے۔ دراصل وہاں پر آیت کا بھی فارمیٹ تھا اس لیے اسے منتخب کیا مگر عربی پڑھنے میں زیادہ آسان ہے۔

گزشتہ پوسٹ کا لنک یہ ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7224

اپنے مسلہ کے حل کا منتظر ہوں!
 

نبیل

تکنیکی معاون
مصطفے قاسم، آپ کو محمد وارث نے بتا دیا ہے کہ آپ ادبی سیکشن میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ لائبریری سیکشن میں اب صرف لائبریری ٹیم کے ممبر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ لائبریری پراجیکٹ کو بہتر انداز میں منظم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
 

مصطفے قاسم

محفلین
سلام و علیکم!
نبیل بھیّا میں مرثیہ پوسٹ کرنا چاہتا تھا مگر پسندیدہ کلام میں اس کے لیے مخصوص حصہ نہیں ہے اور اسطرح باقی رومانوی اشعار کے درمیان مرثیہ پوسٹ کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ آپ کی زحمت کا شکریہ
 
Top