فورم میں لاگ ان کے مسائل کے بارے میں رپورٹ کریں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے تھریڈ یہ جاننے کے لیے شروع کیا کہ فورم پر ممبران کو لاگ ان کرنے میں کیا مسائل درپیش آ رہے ہیں۔ اگر آپ کو فورم پر لاگ ان ہونے میں کوئی مشکل پیش آ رہی ہے تو اس کے بارے میں اس تھریڈ میں آگاہ کر سکتے ہیں۔ براہ مہربانی اس کے ساتھ آپریٹنگ سسٹم اور براؤز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں۔
والسلام
 
ہمارا خیال ہے کہ دائمی دخول والا چیک باکس طے شدہ طور پر چیک کر دینا چاہئے ورنہ ذرا دیر کی غیر فعالیت سے سیشن ایکسپائر ہو جاتا ہے اور احباب کو مشکل پیش آتی ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
زین فورو کی سائٹ پر کچھ لوگوں نے اس قسم کا پرابلم رپورٹ کیا ہے۔ لوگ سیشن سٹور کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگcaching بھی استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے میرے خیال میں مختلف لوگ اس پرابلم کو مختلف طریقے سے حل کرتے ہیں۔ چیک باکس کو چیک کرنا بھی اچھا حل ہو سکتا ہے۔
 

طمیم

محفلین
لاگ ان کرتے وقت جہاں یوزر نیم لکھا جاتا ہے وہاں لکھائی کا رنگ بہت ہلکا ہوگیا ہے۔ یعنی یوزر نیم ٹائپ کرنا ہو تو درست نظر نہیں آتا۔ درج ذیل تصویر میں یوزر نیم لکھا ہوا ہے۔ لیکن اتنا ہلکا نیلے رنگ میں ہے کہ نظر ہی نہیں آرہا۔
loginyj.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
اسے تبدیل کیا جا چکا ہے۔ آپ کو شاید ابھی تک براؤزر کیشنگ کی وجہ سے ایسا نظر آ رہا ہے۔ اپنے براؤزر کی کیش ریفریش کریں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں کنٹرول پریس کرکے پیج ریفریش کریں اور اگر فائرفاکس استعمال کر رہے ہیں تو کنٹرول اور اس کے بعد F5 کی پریس کریں۔
 
Top