فورم پر وکی کا مقصد اردو ویب پر پہلے سے موجود وکی کی جگہ اس کا استعمال ہے۔ اس وقت ایک ٹرانزیشن پیریڈ تک دونوں انسٹالیشنز موجود رہیں گی۔ اس دوران پرانے وکی سے مضامین نئے وکی میں شفٹ کیے جائیں گے۔
فورم میں شامل کیا گیا وکی پہلے سے موجود وکی سے کئی طریقے سے مختلف ہے۔ اب یہ اردو centric ہے یعنی اس میں اردو ویب پیڈ انٹگریٹڈ ہے اور اردو کونٹینٹ پبلش کرنے کے لیے کسی سپیشل مارک اپ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دوسرے اس وکی پر فورم کا یوزر آتھنٹکیشن سسٹم استعمال ہو رہا ہے، یعنی صرف اس فورم کے رجسٹرڈ ممبران اس پر پیج ایڈٹ کر سکتے ہیں اور نئے صفحات بنا سکتے ہیں اور صرف یہی ان صفحات پر تبصرے کر سکتے ہیں۔
جہاں تک اس وکی کے مقاصد کا تعلق ہے تو پہلے کی طرح اس کا مطمع نظر بھی اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ مواد اکٹھا کرنا ہے۔ فورم میں وکی انٹگریٹ کرنے سے لائبریری پراجیکٹ پر کام بھی آسان ہو جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا کی شکل میں ہمارے پاس ایک knowledge base بنانے کے لیے ایک بہترین نظام مہیا ہو گیا ہے۔
آپ سب کو دعوت دی جاتی ہے کہ وکی پیڈیا پر ریت گھر میں لکھنے کی مشق کریں۔ یہاں کچھ دقت ضرور پیش آئے گی کیونکہ فورم پر لوگ زیادہ تر بی بی کوڈز کے ذریعے فارمیٹنگ کرنے کے عادی ہیں جبکہ وکی مارک اپ نہ صرف اس سے مختلف ہے بلکہ اس میں فارمیٹنگ کے امکانات بھی کچھ محدود ہیں۔ بہرحال ہم کوشش کریں گے کہ وکی میں فارمیٹنگ کی مزید سہولت فراہم کرتے رہیں۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ وکی میں ایڈیٹنگ کے لیے آن لائن وزی وگ ایڈیٹر TinyMCE استعمال کیا جائے۔ یہ کام بھی انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ہوتا رہے گا۔