فورم کا بیان

میں کافی دنوں سے اس بات پر غور کررہا ہوں کہ محفل کا پہلا صفحہ کھولتے ہوئے موضوع کے نام کے ساتھ ایک لمبی تفصیل دی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس موضوع کا ڈبہ عمودی طور پر پھیل گیا ہے۔

اس پھیلاؤ کی وجہ سے جو موضوعات نیچے ہیں‌ مثلاُ اردو کمپوٹنگ یا طنز ومزاح ان تک قاری کی دسترس اسی صورت میں‌ہی ہوسکتی ہے جب اسے معلوم ہو کہ نیچے اسکی دلچسپی کا مواد موجود ہے۔ یہ پھر کوئی گھومتا گھماتا ادھر چلا جائے تب۔
ہر دو صورتوں میں کاری کو طویل “اسکرول“ کرنی پڑتی ہے اور کچھ وقت کے بعد “چوہے کا پہیہ“ جواب دے جاتا ہے۔ جو کہ ایک نئے خرچہ کا باعث ہے، مہنگائی پہلے ہی کچھ کم نہیں ہے۔

حل:
جملہ احبابِ اختیار کو صائب رائے ہے کہ موضوعات کی تفاصیل کو محدود کردیں اور اسکو دو یا تین الفاظ کی حد تک لے آئیں۔ اگر ممکن ہو تو موضوع کے عنوان اور تفصیل کو ایک ہی سطر میں سمادیا جائے، تاکہ ونڈو کھلتے ہی بہت سارے موضوعات اپنے تنوع کے ساتھ قاری کے سامنے منہ کھولے کھڑے ہوں اور قاری سوچ رہا ہے کہ
ادھر جائے یہ ادھر جائے پروانہ۔

وسلام
بس ایک سطر میں
 

رضوان

محفلین
روز کے آنے والے گلیاں بھٹک جاتے ہیں تو نیا قاری کیا تلاش کرے گا؟
میں سمجھا تھا شاید صرف میرے ساتھ ایسا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر صاحب بھی اس کے شکار ہیں۔ اب تو کوئی ایسا حل ہو کہ سائٹ یوزر فرینڈلی(محبِ استعمال کنندہ) ہو جائے۔
 

زیک

مسافر
آپ کی خواہش سر آنکھوں پر۔ میں ہر فورم کے ساتھ اس کی تفصیل کو ختم کر دیتا ہوں۔
 
میرا خیال ہے کہ اگر ہر فورم پر موجود موضوع کے نام کی طرح اسکی تشریح کو بھی مختصر کیا جائے یا پھر ان کو ایک ہی سطر میں لایا جائے تو “اسکرول“ کرنے کی دقت سے بہت حد تک بچا جاسکتا ہے۔

ایک کا ایک طریقہ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ نام اور تفصیل والے ڈبہ کی جسامت (چوڑائی) میں اضافہ کردیا جائے جبکہ مصنف اور تاریخ کے ڈبوں کو مختصر کرتے ہوئے کم سے کم جگہ کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فورمز کو ایک ہی صفحہ پر لایا جاسکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
وہ تو سب کچھ ٹھیک ہے ڈاکٹر صاحب، یہ بتائیں کہ ہوتے کہاں ہیں آپ آجکل، ذرا کم کم دکھائی دیتے ہیں۔ کیا وجہ ہے؟
 
Top