نبیل
تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم۔ مجھے مستقبل قریب میں ایک اور چیلنج کا سامنا ہوگا اور اس سے نبٹنے میں مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی۔ جب سے محفل فورم سیٹ اپ ہوئی ہے یہ اپنے ڈیفالٹ سٹائل subSilver پر سیٹ ہے۔ اب میرے خیال میں وقت آ گیا ہے کہ اس ڈیفالٹ سٹائل سے آگے بڑھا جائے۔ اگرچہ پی ایچ پی بی بی کے بہت سے خوبصورت سٹائل انٹرنیٹ پر ملتے ہیں لیکن ان سٹائلز پر سویچ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی سٹائل کو اپنانے سے پہلے اس میں وہ تمام تبدیلیاں کرنی پڑیں گی جو کہ اس فورم کے اپگریڈ اور مختلف MODs کے انسٹال کرنے کے دوران کرنی پڑی تھیں۔ یہ کام کافی پیچیدہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ دوسری ٹمپلیٹس کا سٹرکچر سب سلور سے بہت مختلف ہوتا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ پی ایچ پی بی بی کے تمام موڈ سب سلور کو معیار سمجھ کر بنائے جاتے ہیں۔ دوسری ٹمپلیٹس پر ان موڈز کو انسٹال کرنا non trivial ہے۔ میرے خیال میں بہتر راستہ یہی ہے کہ موجودہ سب سلور سٹائل کی کلر سکیم اور گرافکس میں ہی ردوبدل کرکے اسے بہتر بنایا جائے۔
فورم کے سٹائل میں تبدیلی کی سب سے بڑی ضرورت فونٹ کا سائز ہے۔ جب میں نے فورم سیٹ اپ کی تھی تو دوستوں نے شور مچا دیا تھا کہ فونٹ کا سائز بہت چھوٹا ہے اور ٹیکسٹ بالکل نظر نہیں آ رہا ہے۔ مجبوراً میں فورم کے تمام صفحات پر فونٹ کا سائز بڑا کر دیا۔ اس وقت پوسٹ کی عبارت میں پوائنٹ سائز 18 ہے۔ فورم پر استعمال ہونے والے فونٹ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے ساتھ مسئلہ ہے کہ یہ مدھم ہے اور اس کے پس منظر کا رنگ احتیاط سے منتخب کرنا پڑتا ہے تاکہ یہ صحیح طرح نظر آئے۔ مجھے لگتا ہے کہ سب سلور کا ڈیفالٹ بیک گراؤنڈ بھی اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے لیے موزوں نہیں ہے۔ بڑے پوائنٹ سائز کی وجہ سے انفارمیشن کی presentaion پر فرق پڑ رہا ہے۔
جیسا میں کہہ رہا تھا کہ فورم پر پوسٹ کا ٹیکسٹ 18 پوائنٹ سائز ہے جبکہ میرا goal ہے پوائنٹ سائز 12 میں ٹیکسٹ پیش کرنا۔ کیا کہا۔۔بہت چھوٹا ہے؟ جناب بی بی سی اردو کا ویب پیج تو آپ اسی پوائنٹ سائز میں برضا و رغبت دیکھتے ہیں تو یہاں بھی اس پوائنٹ سائز کا استعمال ممکن ہونا چاہیے۔ اب مجھے اس سلسلے میں آپ لوگوں کی مدد درکار ہے۔ ویب ڈیزائن کا علم رکھنے والے مجھے بتائیں کہ کونسے بیک گراؤنڈ اور فورگراؤنڈ کلر سے اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ کے لیے بہترین contrast حاصل ہوگا۔
فورم کے سٹائل کو 12 پوائنٹ سائز پر ایڈجسٹ کرنا میرے نزدیک سب سے اہم چیلنج ہے۔ جہاں تک باقی گرافکس کا تعلق ہے تو وہ تو ادھر ادھر سے چرا کر بھی لگائی جا سکتی ہیں۔