فورم کی یوزیبلٹی میں بہتری کی تجاویز!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

ہم فورم کو بہتر بنانے کے لیے اس میں فیچرز کا اضافہ کرتے آئے ہیں۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اسے بہتر بنانے کے لیے چند فیچرز اس میں سے ختم کی جائیں۔ دراصل فورم میں اردو ویب پیڈ اور دوسرے کمپوننٹس کی وجہ سے کافی جاوا سکرپٹ کا استعمال ہو رہا ہے اور اس کی وجہ سے بھی فورم کے صفحات کے لوڈنگ ٹائم پر اثر پڑ رہا ہے۔

فورم کی usability کو بہتر بنانے کے لیے اس کا ہر ریزولیوشن پر صحیح ظاہر ہونا یقینی بنانا ضروری ہے۔ یہ کام ذرا مشکل ہے۔ اس وقت فورم کے صحیح طور پر ڈسپلے ہونے کے لیے کم از کم 1024x768 ریزولیوشن ضروری ہے جبکہ 800x600 ریزولیوشن پر یہ ٹھیک ڈسپلے نہیں ہوتی۔ اس کا ایک علاج یہ کیا جا سکتا ہے کہ فورم میں سے پورٹل کا ہیڈر ختم کر دیا جائے اور اسے صرف پورٹل پیج پر باقی رہنے دیا جائے۔ ویسے بھی مستقبل میں میں اس پورٹل سسٹم کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کی جگہ کسی بہتر CMS کا استعمال کرنا چاہتا ہوں۔ بہرحال یہ ابھی صرف منصوبہ ہے۔ اس پر عمل ہونے میں ابھی وقت پڑا ہے۔

فورم کی usability بہتر بنانے کے لیے ایک اور ضروری جزو اس کے لوڈنگ ٹائم کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے لیے مخصوص techniques کا سراغ بھی لگایا جائے گا لیکن پہلے آسان کام یہ کیا جا سکتا ہے کہ فورم میں استعمال ہونے والی سکرپٹ کے غیر ضروری حصوں کو نکال دیا جائے۔ سب سے پہلے تو میں آن سکرین کی بورڈ کو اپنا نشانہ بناؤں گا۔ یہ صرف پوسٹ پیج پر ظاہر ہوتا ہے اور میرے خیال میں اسے شاید ہی کوئی استعمال کرتا ہو۔ میرے خیال میں اسے نکال دینا چاہیے، یا پھر یوزر کو آپشن دی جانی چاہیے کہ وہ اپنے پروفائل میں اسے منتخب کر سکے۔ ایسا ہی خیال میرا بی بی کوڈ باکس کے بارے میں بھی ہے۔ اس کی وجہ سے بھی پوسٹ پیج پر جاوا سکرپٹ کا کافی بوجھ پڑتا ہے جبکہ اس کی فیچرز کا استعمال بہت کم ہوتا۔ یہاں بھی اس ٹول بار کو ختم کیا جا سکتا ہے یا پھر اس کی جگہ ایک سادہ ٹول بار فراہم کی جا سکتی ہے۔

فورم کی یوزیبلیٹی کو بہتر بنانے کے لیے اس کی نیویگیشن بہتر بنانا بھی ضروری ہے۔ فورم کے بارے میں ایک شکایت جو اکثر سننے میں آئی ہے وہ یہ اس کا سٹرکچر بہت پیچیدہ ہے۔ میں نے اس کے بارے میں سوچا ہوا ہے کہ فورم کے ہیڈر پر ہی جاوا سکرپٹ یا سی ایس ایس کے ذریعے افقی مینو بار بنائی جائے۔

اگر اس سلسلے میں آپ دوستوں کے ذہن میں کوئی تجویز ہو تو ضرور بتائیں۔

والسلام
 

زیک

مسافر
نبیل ایک بات تو یہ سوچ رہا تھا کہ بی‌بی‌کوڈ اور ویب‌پیڈ کا جاواسکرپٹ ہر صفحے پر لوڈ ہوتا ہے جبکہ اس کی ضرورت صرف پوسٹنگ والے صفحے پر ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، بی بی کوڈ والی جاوا سکرپٹ‌ صرف پوسٹ پیج پر ہی ہے جبکہ ویب پیڈ کی سکرپٹ فورم کے ہیڈر میں شامل کیے جانے کی وجہ سے ہر پیج میں لوڈ ہوتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ دائیں جانب کے پورٹل ہیڈر میں سرچ باکس موجود ہے جس میں ویب پیڈ شامل ہے۔
 

دوست

محفلین
یہ جو ممبر نیویگیشن والا الگ سے نیچے خانہ سا بنا ہوا ہے راہنمائے محفل میں اسی طرح کی ایک چیز اوپر بھی موجود ہے طےشدہ طور پر۔
ایک ختم کردیا جائے تو کیسا رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، ٹھیک کہا آپ نے۔ میں بھی دائیں جانب ان اضافی روابط کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
نبیل یہ لائن تو مجھے ہر صفحے پر نظر آ رہی ہے:

کوڈ:
&lt;script language="JavaScript" src="bbcode_box/add_bbcode.js" type="text/javascript"></script>
 

نبیل

تکنیکی معاون
:shock:

حد ہی ہو گئی۔ مجھے اس کا پتا ہی نہیں تھا۔ یہ کوڈ تو استعمال ہی نہیں ہو رہا۔ بلا وجہ پیج لوڈنگ پر بوجھ بنا ہوا ہے یہ۔ ابھی کچھ کرتا ہوں اس کا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بیدم نے کہا:

بہت شکریہ راجہ نعیم۔ بہت کارآمد ربط ہے۔ اس کے علاوہ فائر بگ کی نیٹورک مانیٹرنگ کی فیچر سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

مجھے تو دیکھ کر واقعی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ ڈائل اپ پر فورم کا پیج کتنا سلو ہوگا۔ لیکن یہ سب کچھ شاید پیج اور امیج caching کے بغیر ہے۔
 

زیک

مسافر
پی‌ایچ‌پی‌بی‌بی کا ایچ‌ٹی‌ایم‌ایل کوڈ اور سی‌ایس‌ایس کافی گندے لکھے ہوئے ہیں۔ مثلاً موجودہ ٹمپلیٹ کی سی‌ایس‌ایس فائل کا سائز 28 کلوبائٹ ہے۔ اسے کافی optimize کیا جا سکتا ہے۔

CSS Optimizer
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وقتی طور پر فورم کی ٹیمپلیٹ cache کو انیبل کر دیا ہے۔ ڈاکومنٹیشن کے مطابق اس سے پیج سرو ہونے کے وقت میں کچھ بہتری آنی چاہیے، یعنی اگر ایک مرتبہ کسی سٹائل پر مبنی صفحہ آپ کے کمپیوٹر پر لوڈ ہوچکا ہو تو اگلی مرتبہ اسے جلدی لوڈ ہونا چاہیے۔ اس آپشن کو وقتی طور پر اس لیے انیبل کیا گیا ہے کیونکہ میں فورم کی ٹمپلیٹس میں مسلسل تبدیلی کرتا رہتا ہوں اور اس لیے مجھے یہ آپشن ڈس ایبل کرنی پڑتی ہے۔ ویسے ٹیمپلیٹ cache ری جنریٹ کرکے بھی یہ کام ہو سکتا ہے۔
 
Top