فورم کے صفحے کی چوڑائی کی حد ۔۔۔؟

باذوق

محفلین
عرض ہے کہ میں “ اردو ویب “ پر بہت تاخیر سے داخل ہوا ہوں۔
نیٹ پر اردو کے فروغ کے تعلق سے جو ریسرچ جاری ہے ، یقیناََ “ اردو محفل “ اس کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
میری کوشش یہ ہے کہ جلد سے جلد یہاں کے تمام اہم دھاگوں (threads) سے واقفیت حاصل کر لوں۔ اس کے لیے میں نے یہ تدبیر اختیار کی ہے کہ ہر دھاگے کے ہر صفحے کی pdf بناتا جا رہا ہوں۔ تاکہ آفس کے اوقات کے بعد گھر پر بآسانی آف لائن مطالعہ کر سکوں۔
لیکن اس معاملے میں ایک مشکل درپیش ہے۔
بعض صفحات کی چوڑائی کسی سبب اسٹانڈرڈ A4 صفحے کی چوڑائی سے بڑھ گئی ہے اور اسی لیے پ۔ڈ۔ف فائل میں مواد مکمل آنے کے بجائے کٹ کر محفوظ ہو رہا ہے۔
( یہ شائد اس وجہ سے ہو کہ کسی پوسٹ میں جو امیج فائل اٹیچ کی جاتی ہے وہ چوڑائی میں “ ٦٥٠ پکسلز “ سے زائد ہو۔)
-----------------------
فورم پر کیا ایسا سیٹنگ نہیں کی جا سکتی کہ ہر اٹیچ کی جانے والی امیج کی چوڑائی اگر “ ٦٥٠ پکسلز “ سے زیادہ ہو تو چوڑائی کو “ ٦٥٠ پکسلز “ کے اندر محدود کر دیا جائے ؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، آپکی تجویز اچھی ہے اور اسے ہم اپنی to do لسٹ میں شامل کر لیتے ہیں۔
 

باذوق

محفلین
گذارش

نبیل نے کہا:
باذوق، آپکی تجویز اچھی ہے اور اسے ہم اپنی to do لسٹ میں شامل کر لیتے ہیں۔
آپ سے گذارش ہے کہ درج ذیل تھریڈ
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=357
کے صفحہ نمبرات 1 ، 4 اور 5 میں موجود امیجز کی چوڑائی چھوٹی کر کے امیجز دوبارہ اَپ لوڈ کر دیں ، بڑی مہربانی ہوگی جناب!
(اِس تھریڈ کے مذکورہ بالا صفحات کو چھوڑ کر باقی تمام صفحات کی پ۔ڈ۔ف فائلیں میں نے بنا لی ہیں۔)
 

الف عین

لائبریرین
باذوق دو مشورے، اگرچہ اصل حل تو نبیل پیش کریں گے اپ گریڈ کے وقت۔
پہلا" ر س س فیڈ میرے خیال میں پ ڈ ف سے بہتر حل ہوتا۔ اگرچہ پوسٹس کی زیادہ تعداد کی وجہ سے میں نے خود استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ اور پھر وہ پوسٹس بھی فیڈ میں آ جاتی ہیں جن میں میری دل چسپی نہیں ہے۔
دوسرا: اگر اوپیرا استعمال کریں تو آسان حل ہے کہ اس میں بٹن ہے کہ ’ونڈو کی چوڑائی میں فِٹ کریں‘ ساری تصویریں وغیرہ خود بخود اڈجسٹ ہو جاتی ہیں۔
 

زیک

مسافر
باذوق: اگر ان صفحات پر اپنے براؤزر میں آپ تصاویر disable کر دیں تو بھی کام چل جائے گا۔
 
Top