نبیل
تکنیکی معاون
اب جبکہ کئی مرتبہ محفل فورم کو آسان اور پرکشش بنانے کی بات ہو چکی ہے تو اس سلسلے میں کام بھی جاری ہے۔ اس ضمن ایک اہم کام فورم کے لیے نئی تھیم تیار کرنا ہے۔ میری تو یہی کوشش ہو گی کہ phpbb کے لیے موجود کسی بہتر سٹائل میں استعمال کی گئی کلر سکیم ہی کو اپنا لوں۔ میری یہ کوشش ہو گی کہ کسی طرح ٹیکسٹ کے پس منظر میں سفید یا آف وائٹ رنگ کا استعمال ہو اور ہائپر لنکس کا کلر بھی پس منظر سے بہتر contrast کرنا چاہیے۔ یہ ایک مرتبہ اگر ہو جائے تو ایک نئے گرافکس کے سیٹ کی ضرورت پڑے گی۔ اس مرحلے پر ہم فورم پر موجود گرافکس کے ماہرین کی خدمات طلب کریں گے۔
نئی تھیم میں میں فورم پر ٹیکسٹ کے لیے استعمال ہونے پوائنٹ سائز میں بھی تبدیلی لانا چاہ رہا ہوں۔ ایشیا ٹائپ فونٹ قدرے دھندلا فونٹ ہے اور اسے واضح دکھانے کے لیے پوائنٹ سائز خاصا بڑا رکھنا پڑتا ہے۔ کم از کم موجودہ سب سلور سٹائل کی کلر سکیم کی وجہ سے تو ایسا ہی کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سٹائل میں استعمال ہونے والے پوائنٹ سائز 18 اور 16 ہیں۔ اگر نئے سٹائل میں پس منظر اور سامنے کا بہتر contrast مل جاتا ہے تو پوائنٹ سائز کو گھٹا کر 14 اور 12 کر دیا جائے گا۔