فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم
اللّٰہ کے فضل سے فورم کو زین فورو سوفٹویر کے نئے ورژن پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ اپگریڈ تکنیکی اعتبار سے ضروری تھی کیونکہ پرانے ورژن کی سپورٹ ختم ہو چکی تھی اور اسے مزید اپڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے۔ یہ اپگریڈ محض تکنیکی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ انتظامی اعتبار سے بھی اہم ثابت ہوگی۔ محفل فورم کی ساخت اور اس کی نظامت میں تبدیلیاں عرصے سےoverdue ہیں۔ ایک مرتبہ فورم کا آپریشن سٹیبل ہونے کے بعد ہم ان شاءاللّٰہ موجودہ دور کے اعتبار سے فورم میں تبدیلیاں لائیں گے۔

شروع میں ہمارا اندازہ تھا کہ اپگریڈ کے کام میں تقریبا دو گھنٹے لگیں گے، لیکن اپگریڈ مکمل ہونے میں چھ گھنٹے کے قریب وقت لگا۔ سعادت ، زیک ، ابن سعید کا شکریہ کہ انہوں نے اس صبر آزما آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ اس طرح کی میجر اپگریڈ ہمیشہ ایک بڑا چیلنج ثابت ہوتی ہے اور اس کی کامیابی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی ہے۔ اسی لیے ہمیں اس آپریشن کو رول بیک کرنے کے لیے تیار بھی رہنا پڑتا ہے۔ اور ہر مرتبہ کی طرح اس مرتبہ بھی ہم نے اس کام کو پروفیشنل انداز میں کیا ہے ۔ اردو ویب پر فورم کو اپگریڈ کرنے سے پہلے ہم نے ایک ٹیسٹ سرور پر تمام ضروری تجربات کیے۔ فورم سوفٹویر کے نئے ورژن کی مناسبت سے ہم نے مائی ایس کیو ایل سرور اور پی ایچ پی کے بھی latest ورژن انسٹال کرلیے۔ اس طرح آنے والے وقت کے لیے ایک اچھی تکنیکی بنیاد بھی فراہم ہو گئی ہے۔

ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی محفل فورم کی میجر اپگریڈ میں کچھ دور رس تبدیلیاں واقع ہوئی ہیں۔ کچھ تبدیلیوں کو آپ نے نوٹ کر لیا ہوگا۔ فورم میں وزی وگ ایڈیٹر اب درست کام کر رہا ہے۔ محفل فورم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اب میرا لکھے ہوئے اردو ایڈیٹر کی بجائے ایک دوسرا اور بہتر ایڈیٹر جے کویری آئی ایم ای استعمال کیا جا رہا ہے۔ جے کویری آئی ایم ای صرف اردو کے لیے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ اس میں دوسری زبانوں کی کی میپنگ بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔ محفل فورم پر اس کا قدرے ترمیم شدہ ورژن استعمال کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں فورم کی ڈیفالٹ اردو تھیم میں اب فونٹ ایمبیڈنگ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فورم تمام ڈیوائسز پر یکساں نظر آئے گی اور یوزر اینڈ پر فونٹ علیحدہ سے انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں پیش آئے گی۔ فی الوقت ایمبیڈنگ کے لیے نوٹو نستعلیق کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم یوزر فیڈ بیک کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اگر صارفین ضروری سمجھیں تو دوسرے فونٹس کے استعمال پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

فورم اپگریڈ کے بعد آپ کو جہاں نئی فیچرز نظر آئیں گی، وہاں آپ کو کچھ فیچرز کی کمی بھی محسوس ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پرانے ایڈآنز اب نئے ورژن کے ساتھ کمپیٹبل نہیں ہیں۔ جن ایڈآنز کے نئے اور کمپیٹبل ورژن دستیاب ہوں گے، ان کے استعمال پر غور کیا جائے گا۔ عین ممکن ہے کہ ماضی میں استعمال ہونے والی کچھ فیچرز اب غیر ضروری ہو گئی ہوں اور ان کی جگہ بہتر فیچرز نے لے لی ہو۔

ابھی فورم کے اردو ترجمہ اور اردو تھیم کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصے بعد فورم پر استعمال ہونے والے اردو ایڈیٹر ایڈآن، اردو لینگویج فائل اور اردو تھیم کو افادہ عام کے لیے زین فورو کی سائٹ پر ریلیز بھی کر دیا جائے گا تاکہ اس سے دوسری اردو فورمز کو بھی نئے ورژن پر اپگریڈ کرنے میں آسانی ہو۔
والسلام
 
علی وقار

محفلین

بلا شبہ آپ احباب کی کاوشیں لائق صد تحسین ہیں۔
 
ماشاء اللہ
نہایت عمدہ قدم۔ ان شاء اللہ وقت کےساتھ ساتھ مسائل حل ہو جائیں گے۔
کامیابی کے ساتھ اپڈیٹ کا سفر طے کرنے پر تکنیکی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ 💐
 
ماشاء اللہ
آپ سب کو بہت مبارک ہو۔اللہ کریم سے دعا ہے کہ اردو محفل فورم ہمیشہ کامیاب اور ترقی کی منازل طے کرتا اردو زبان کی تجدید و تدریس کرتا رہے۔آمین
 
سید عاطف علی

لائبریرین
علم و ادب کے میدان کے تکنیکی پس منظر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور رکھنا وقت کی ضرورت ہے اور دور حاضر میں تیزی سے تغیر پذیر ماحول میں تو اس کی اہمیت اور دو چند ہوجاتی ہے ۔اگرچہ اس حقیقت کا ادراک تکنیکی پس منظر کے تقاضوں اور باریکیوں پر نظر رکھنے والے معاونین کو ہوتا ہے لیکن اس میں یہ خیال بھی رہے کہ اس جدو جہد کے پیچھے تکنیکی معاونین کی بے لوث لگن اور انتھک محنت ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ اس سلسلے میں جہاں معاونین اپنی مہارتیں اور توانائیاں پس منظر میں نہ صرف بروئے کار لاتے رہتے ہیں بلکہ ہمہ وقت فورم کو فعال اور نظا م کو رواں رکھنے کے لیے ہمہ وقت مستعدی کے ساتھ غیر متوقع سائبر تحفظ کے مسائل سے بھی نبرد آزما ہونے میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں ۔ اس کا ایک حالیہ مشاہدہ چند ہفتوں قبل ہی سامنے آیا تھا جس میں فورم کو لاحق ہونے والے خطرے/حملے سے تکنیکی معاونین نے اپنی بے لوث اور انتھک کوششوں سے کامیابی سے محفوظ کیا۔ ان تمام کاوشوں کو تکنیکی ماحول میں وابستہ محفلین بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں جبکہ اکثر محفلین کو اس کا بخوبی اندازہ نہیں ہوتا۔
ماضی کے چند سالوں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ان تمام وسائل اور جانفشاں کوششوں سے قطع نظر نظام کے مالی اخراجات جو ڈومین/ہارڈ وئیر /ہوسٹنگ اور کئی اور طرح کے تقاضوں پور ا کرنے کے لیے محفلین کو موقع دیا جاتا تھا کہ محفلین بھی اس میں شریک ہو سکیں وہ کافی مدت سے یکسر مفقود ہے ۔محفلین کو کچھ اندازہ نہیں کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح ان دیکھی قوتوں سے چل رہا ہے میری رائے میں اس سلسلے کو بھی بحال کیا جاسکتا ہے تاکہ جو چاہے اپنی خواہش سے تعاون میں شریک ہو سکے ۔

تکنیکی پس منظر میں کارفرما معاونین کو خصوصی اور تمام انتظامیہ و محفلین دوستوں کو نئے نظام کی بہت بہت مبارکباد اور مستقبل کے لیے بہت سے نیک خوہشات ۔ امید ہے کہ ہماری اردو محفل، اردو سے وابستہ محفلین کے لیے ایک اعلی معیار کا محفوظ، تخلیقی، ترقیاتی اور دوستانہ ماحول کا درخشندہ ذریعہ رہے گی ۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اگر تکنیکی مجبوری تھی اور پرانے والے کو سپورٹ نہیں تھی اس اعتبار سے تو قابل قبول ہے ۔۔۔اس کی بھی عادت پڑ ہی جائے گی۔۔۔
 
زبردست! آپ نے منتظمین اور محفل سے وابستہ ذمہ دار افراد کی بے لوث خدمات کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
 
امین شارق

محفلین
تمام محفلین اور تکنیکی ٹیم کو نئے ورژن کی بہت مبارکباد
مگر مجھے حرکات (زبر زیر پیش وغیرہ) لگانے مسائل درپیش ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
تکنیکی ٹیم کی کاوشوں پر خراجِ تحسین ۔۔۔نیا ورژن بہت خوبصورت ہے ۔۔۔نیا نیا اور نکھرا نکھرا ۔۔مستقبل کے لئے نیک خواہشات ۔۔۔۔
 
اظہرالحق

محفلین
بہت خوب
شاندار تبدیلی ہے ، میں کیونکہ شروع سے ہی اس فورم کا ممبر ہوں گو اب بہت کم ادھر آ پاتا ہوں ، مگر اس فورم سے دلی وابستگی ہے
زیک اور نبیل کا لگایا پودا اب تناور درخت بن چکا ہے ۔ ماشااللہ!
 
Top