نور وجدان
لائبریرین
میں نے فورٹی رولز آف لو پڑھی ہے تو مجھے اس کتاب کی سادہ عام فہم انگلش نے بھی لطف دیا اس کتاب کی زبان "باسٹرڈ آف استنبول " سے کئی گنا زیادہ آسان ہے ... اس کتاب کا موضوع محبت ہے ... ایلا کو جدید دور کا رومی اور عزیز کو جدید دور کے شمس کہ کے متعارف کرایا گیا ہے ... اک طرح سے رومی، شمس کی محبت استعاراتی ہوگئی تو دوسری طرف رومان، خواہش کو محبت کے دبیز پردے میں لپیٹ دیا گیا ...مجھے اس میں ایلا بطور ایلف ہی دکھی ... ایلا نے باقی ناولوں کی طرح اس میں بھی Schizopherinaکے عنصر کا ژکر کیا ہے. باسٹرڈ آف استنبول میں پورا خاندان اس قسم کے مرض میں گرفتار ہوتا ہے جس میں شخصی افتراق سے hallucinationہوتی ہے. اس ناول میں ایلا عزیز کو دیکھنے سے پہلے خواب میں دیکھتی ہے اور حقیقت میں بھی عزیز کی شکل، خواب والی شکل کے مماثل ہوتی ہے ... یوں ایلا کی hallucination کسی طرح حقیقت کا سفر بھی طے کرتی ہے ... اس ناول کا عام تاثر بھی یہی ہے کہ ایلف اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ انسان کسی بھی شخص پر دھیان کی قوت سے جاننا چاہے تو علم پاسکتا ہے ... عزیز سے ایلا کے مکتوبات کے مابین شمس تبریر کا قصہ چھیڑا جاتا ہے ... شمس تبریز بھی ایسے کردار ہیں جن کے ہیولے حقیقت میں ًًمختلف جگہوں پر دکھائی دیتے جبکہ ان کا مادی جسم کہیں اور ہوتا .. شمس تبریز ایلا کے خیال کے مطابق چلتے ہیں، حقیقت میں شمس تبریز ایسی خواہشات کی جانب مائل نہیں ہوسکتے تھے جو "کیمیا " کو دیکھ ایلا کے شمس تبریز میں دکھائی دیں .. شمس تبریز تین کرداروں کے گرد گھومتے خود کو متعارف کراتے جن میں اک حالات کی ماری طوائف ہوتی جو اس گناہ سے آلود زندگی سے نکلنا چاہتی ہے. لوگ شمس تبریز کو برا بھلا کہنے لگتے کہ وہ اک طوائف کو بچانے کی کوشش کرتے جو ان سے ملنے اک مردانہ لباس میں آئی تھی ... وہ اک شرابی کو بھی بچانا چاہتے ہیں اس لیے پبز پر جاتے ہی. ..انکے ساتھ مولانا رومی بھی ساتھ جاتے ہیں .... کیمیا اک ایسی لڑکی ہے جو مولانا رومی کے پاس زیر تعلیم ہے اور ایلا کے شمس تبریز کے عشق میں گرفتار ہوجاتی ہے ....شمس تبریز کیمیا سے متاثر ہوجاتے ہیں ... حقیقت مجھے اس سے دور دکھتی ہے کیونکہ وہ غرض و نیاز والے نہیں تھے جبکہ ایلا کے شمس تبریر میں دنیا کی چاہت موجود تھی ... اس سب کے باوجود میں جاننا چاہتی ہوں ... کیا یہ حقیقت ہے کہ مولانا شمس تبریز نے شادی کی تھی کیمیا سے اور پھر کیمیا کو چھوڑ دیا؟ سوال ہے کہ اگر شادی کی تھی تو مکمل ساتھ دیا جاتا ورنہ کی ہی نہی جاتی یہاں پر بھی ایلا کے شمس تبریر نے اپنے مفاد کی خاطر کیمیا.سے شادی کی تاکہ لوگ ان کے رومی کے تعلق پر تعرض نہ کریں ... یہ تھا مرا تجزیہ
.کیا کوئی کیمیا کے بارے روشنی ڈال سکتا ہے؟
.کیا کوئی کیمیا کے بارے روشنی ڈال سکتا ہے؟
آخری تدوین: