فوری جواب کے ٹیکسٹ باکس میں کلیدی تختہ کیوں؟

الف عین

لائبریرین
فوری جواب کے کالم میں کلیدی تختہ اور ’مسکھڑوں‘ کی موجودگی کی وجہ سے کافی نیچے سکرال کر کے پیغام بھیجیں کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔ اب جب کہ کلیدی تختے (اور اردو اور انگریزہ موڈس) کے بٹن موجود ہیں، اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔ جسے مدد کے لئے کلیدی تختہ چاہئے، وہ کلک کر کے دیکھ سکتا ہے، سب کے لئے ضروری نہیں، میں ایسا سمجھتا ہوں۔
 

میم نون

محفلین
اور میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں۔

مسکراہٹیں جب ساری ایک ساتھ ہوتی ہیں تو کمپیوٹر کا پنکھا اتنی زور دے گھومتا ہے کہ اگر اسے درست سمت اور قطار میں لگایا جائے تو ہیلی کاپٹر کی طرح کمپیوٹر اڑنے لگے۔

ویسے کلیدی تختہ میں زیر، زبر، پیش دبانے سے انکے نشانات نہیں لکھے جاتے بلکہ لفظ "زیر" یا "زبر" لکھا جاتا ہے، اس پر بھی نظر کرم فرمائیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لاحول ولا قوۃ، اس بگ کا تو مجھے پتا ہی نہیں چلا تھا۔ اسے جلد ہی دیکھتا ہوں۔
دراصل صارفین کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ وہ فوری جواب اور فوری تدوین میں بھی مکمل سہولیات چاہتے ہیں۔
اعجاز اختر صاحب کی بات بھی درست ہے، ورچوئل کی بورڈ کے ہوتے اب آن سکرین کی بورڈ کی ضرورت نہیں رہ جاتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک اور بات نبیل بھائی کہ فوری جواب میں لکھائی کے حجم کا بٹن اور دائیں، بائیں اور درمیانی فارمیٹ کے بٹن ضرور دے دین۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
موضوع کا جواب بھیجیں پر کلک کرتے ہیں لیکن وہ فوری جواب میں لے آتا ہے چلیں یہ بھی ٹھیک ہے لیکن فوری جواب میں فانٹ کے سائز کے انتخاب کی سہولت موجود نہیں ہے ہے جس کے نتیجے میں ایک بار پوسٹ کرنے کے بعد دوبارہ اس پوسٹ کو ایڈٹ کر کے اس میں فونٹ سائز کا اضافہ کرنا پڑتا ہے۔ براہَ مہربانی اس مصیبت سے نجات دلانے کی سہولت مہیا کی جائے۔ :)
 
ایڈیٹر کے مسائل عموماً نبیل بھائی ہی دیکھتے ہیں اور اتفاقاً وہ ان دنوں سفر پر ہیں۔ ویسے امید ہے کہ ان کی واپسی پر محفل کو مکمل اپگریڈ کے مرحلے سے گذارا جائے گا۔ لہٰذا احباب سے گذارش ہے کہ ناگزیر معاملات کو چھوڑ کر باقی مسائل کے ساتھ گذارہ کر لیں کسی طرح۔ :)
 
Top