آصف اثر
معطل
کافی عرصہ پہلے راحت فتح علی خان کے گائے گئے کچھ منظوم کلام سے موسیقی یا انسٹرومینٹل ہٹانے کی ضرورت پیش آئی تھی۔
جس کے لیے آڈاسٹی میں کچھ کوششیں کی جو 50، 60 فی صد تک بہتر نتائج دے رہی تھی لیکن مطلوبہ رزلٹ نہ آنے کی وجہ سے کچھ آن لائن سروسز کی تلاش کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی PhonicMind نامی بہترین سروس کا پتا چلا۔ جس سے کافی حوصلہ افزا نتائج ملے۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا میں اپنے طرز کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ایپلیکیشن ہے۔
یہ دونوں قسم کی سہولیات دیتا ہے:
1۔ آواز کو ہٹانا۔ یعنی صرف موسیقی
2۔ موسیقی کو ہٹانا۔ یعنی صرف آواز
بدقسمتی سے یہ سروس آنلائن اور قیمتا دستیاب ہے، اور آزمائشی طور پر صرف نصف منٹ کی فائل اپلوڈ کی جاسکتی ہے۔ آنلائن خریداری کا تجربہ بھی کبھی نہیں ہوا لہذا مطلوبہ فائلیں ابھی تک پوری ٹیسٹ نہیں کرسکاہوں۔ اگر آپ میں سے کسی کو اس ضمن میں PhonicMind یا کسی اور طرح کا تجربہ رہاہو، تو ضرور آگاہ کیجیے۔
ویب سائٹ:
PhonicMind - AI Online Vocal Remover that WORKS!

آخری تدوین: