فونٹ بنانے کا عربی میں ٹیوٹوریل

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ابھی ایک پرانی پوسٹ پر نظر ڈالی تو اس میں مجھے ایک عربی زبان میں فونٹ بنانے کے ٹیوٹوریل کا ربط ملا۔ ربط ذیل میں ہے:

اصنع خطوطك العربية بنفسك

اگر اس ٹیوٹوریل کو اردو یا انگریزی میں ترجمہ کر دیا جائے تو یہ ہمارے لیے بھی کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ میں اردو فونٹ سازی کے لیے اسی قسم کا ریفرینس تیار کرنا چاہ رہا ہوں۔ ہمارے درمیان کئی عربی کے ماہرین موجود ہیں، کیا کوئی صاحب مذکورہ بالا ٹیوٹوریل کا ترجمہ کرنے کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین

راسخ کشمیری، شمشاد، باذوق، محمد علی مکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان میں سے کوئی بھی یہ کام کردے تو کیا ہی بات ہوگی
 
میں نے ابھی ایک پرانی پوسٹ پر نظر ڈالی تو اس میں مجھے ایک عربی زبان میں فونٹ بنانے کے ٹیوٹوریل کا ربط ملا۔ ربط ذیل میں ہے:

اصنع خطوطك العربية بنفسك

اگر اس ٹیوٹوریل کو اردو یا انگریزی میں ترجمہ کر دیا جائے تو یہ ہمارے لیے بھی کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ میں اردو فونٹ سازی کے لیے اسی قسم کا ریفرینس تیار کرنا چاہ رہا ہوں۔ ہمارے درمیان کئی عربی کے ماہرین موجود ہیں، کیا کوئی صاحب مذکورہ بالا ٹیوٹوریل کا ترجمہ کرنے کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں؟
گوگل زندہ باد۔
یہ لیجئے انگریزی پی ڈی ایف فائل
والسلام
 
نبیل بھائی اس ٹوٹوریل میں وہی طریقہ استعمال کیا گیا ہے جسکے بارے میں میں نے اس (سکین حروف کیسے ٹریس کیئے جائے) والے دھاگہ میں ذکر کیا تھا کورل ڈرا یا السٹریٹر میں کریکٹر کی نوک پلک سنوار کر لفظ کو Eps میں ایکسپورٹ کرکے فونٹ لیب میں امپورٹ کرنا ۔ البتہ ایک اچھی بات ہے اس ٹوٹوریل میں‌کہ یہ تفصیل کے ساتھ لکھی گئی ہے اگر کوئی دوست اسکا ترجمہ اردو میں کرلے تو ہمارے ان دوستوں کو اسکا بہت فائدہ ہوگا جوکہ فونٹ سازی کے فیلڈ میں نئے نئے آئے ہیں ۔
 
مکی

معطل
میری اس پوسٹ پر ابھی نظر پڑی ہے.. میں اس ٹیوٹوریل کو دیکھتا ہوں کہ کچھ کیا جاسکتا ہے یا نہیں..
 
Top